Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سعودی عرب کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران

By Akhtar Rasool
اپریل 20, 2021 2 Min Read
0

ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں حال ہی میں دونوں سعودی عرب اور ایران کے درمیان خفیہ بات چیت کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے

واضح رہے کہ لندن کے اخبار فنانشل ٹائمز اور برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بغداد میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان 9 اپریل کو مبینہ طور پر مذاکرات ہوئے تھے

عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے رپورٹس کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے متضاد حوالوں کا استعمال کیا ہے اور انہوں نے من گھڑت خبروں کی تاریخ رقم کی ہے

سعید خطیب زادہ نے نشاندہی کی کہ ایران نے ہمیشہ سعودی بادشاہت کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے دونوں ممالک کے عوام اور علاقائی امن و استحکام کے لئے فائدہ مند سمجھا ہے اور یہ سوچ برقرار رہے گی

یاد رہے کہ جنوری 2016ع ریاض نے فسادات پھیلانے کے الزام میں ایک شیعہ رہنما کو پھانسی دی تھی تو تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر شیعہ شدت پسندوں نے دھاوا بول دیا تھا، اس واقعے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کے باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور سعودی عہدیداروں نے یمن میں جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کے لیے 9 اپریل کو براہ راست بات چیت کی جہاں سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی اتحاد مارچ 2015ع سے ایران کے زیر انتظام
لڑنے والے حوثی باغیوں سے برسر پیکار ہے

مبینہ طور پر مذاکرات لبنان کے حوالے سے بھی ہوئے، جو سیاسی اور معاشی افراتفری کا شکار ہے اور جہاں عرب ریاستیں ایران کی حمایت یافتہ مسلح حزبﷲ تحریک کے اثر و رسوخ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کے ذرائع نے عراق میں مذاکرات کی خبر کی تردید کی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں مرغی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

Next

ویکسینیشن کے باوجود طبی عملہ بدستور کورونا کا شکار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme