Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

تازہ ترین

سعودی ولی عہد کے اچانک دورۂ پاکستان ملتوی کرنے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

By Akhtar Rasool
نومبر 15, 2022 4 Min Read
0

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ ایشیا منسوخ کر دیا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایشیا کی طرف دیکھ کیوں رہے ہیں؟

یہ سوال سعودی عرب کے امریکا سے بدلتے ہوئے تعلقات تک لے جاتا ہے۔ جن کے بارے میں اسرائیلی اخبار ہارٹز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ”حالیہ برسوں میں سعودی رویہ کیسے بدلا ہے یہ سمجھنے کے لیے اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی لانے کا فیصلہ دیکھ لیں۔ بیس لاکھ بیرل تیل روزانہ کی کمی یہ بتانے کو کافی ہے کہ سعودی اب امریکا کے قابلِ اعتماد اتحادی نہیں رہے“

لگتا یہ ہے کہ ایران کے متعلق امریکی پالیسی کے مخالف اور امریکا کے دشمن نمبر ایک روسی صدر کے دوست سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے ملک کو امریکی دائرے سے دُور لے جا رہے ہیں

اس کی واضح جھلک سعودی گزٹ کے ایک کالم کے ان جملوں میں دکھائی دیتی ہے ”اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے فیصلے نے واشنگٹن میں اس تنظیم کے خلاف ایک جنگ چھیڑ دی ہے۔ جیسے پینڈورا باکس ہی کھل گیا ہو۔ کانگریس میں جو سانپ ہیں، خاص کر ڈیموکریٹک پارٹی میں، وہ سعودی عرب کو ہدف بنانے باہر نکل آئے ہیں اور اب سعودی عرب پر توہین آمیز پابندیاں لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں“

’اوپیک‘ بمقابلہ ’نوپیک‘

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ کمیٹی 5 مئی کو پہلے ہی نوپیک (نو آئل پروڈیوسنگ اور ایکسپورٹنگ کارٹل) کے نام سے ایک بل کی منظوری دے چکی ہے

نوپیک بل کے تحت تیل پیدا کرنے والے ملکوں پر مصنوعی طور پر قیمت بڑھانے کی صورت میں جرمانے عائد کیے جا سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ امریکی اور سعودی ایک دوسرے سے دُور ہو چکے ہیں

اس پسِ منظر میں جیک سلویان کا بیان آیا ہے کہ جی-20 اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر جو بائیڈن کی کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے

امریکی صدر خود کہہ چکے تھے کہ اب سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر ازسرِ نو غور کیا جائے گا

ادہر سعودی ولی عہد نے انڈونیشیا میں جی-20 اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایشیائی ممالک کے اپنے تمام دورے ملتوی کر دیے ہیں۔ انہوں نے جی-20 جاتے ہوئے بھارت میں رکنا تھا، اس کے بعد کوریا جانا تھا، پھر پاکستان آنا تھا اور اس کے بعد جاپان جانا تھا۔ اب یہ سب دورے ملتوی کر دیے گئے ہیں

پاکستان میں البتہ حکومت کا سرکاری موقف بہت دلچسپی کا باعث ہے۔ حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورے کی منسوخی کا الزام پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان پر دھر دیا ہے

بتایا جاتا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں جن منصوبوں کے حوالے سے معاہدات ہونے تھے ان میں مہمند ڈیم اور نیلم جہلم منصوبے سمیت توانائی کے دیگر منصوبے، سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے، آزاد کشمیر اور ایبٹ آباد میں زلزلے سے ہونے والے نقصان سے بحالی کے منصوبے، بلوچستان میں لوگوں کی رہائش اور روزگار کے منصوبے اور ترلئی میں شاہ سلمان اسپتال کی تعمیر کے منصوبے سمیت دیگر اہم منصوبے شامل تھے

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ (ایس ڈی ایف) اور حکومتِ پاکستان کے درمیان خام تیل کی فراہمی اور اس کی فنانسنگ کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے اور اس فنانسنگ کی توسیع اور سعودی عرب سے ایل این جی کے حصول کے امکانات پر غور کرنے کے حوالے سے بھی ہامی بھری ہے۔

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تو دوبارہ طے ہو ہی جائے گا اور جن معاہدوں پر بات آگے بڑھی ہے ان پر بھی عملدرآمد ہوگا۔ اور اب جب سعودی ولی عہد کچھ ہفتوں بعد پاکستان آئیں گے تو آرمی چیف کی تعیناتی بھی ہو چکی ہوگی

مگر سوال یہ ہے کہ دورہ منسوخ کیوں ہوا؟ اس حوالے سے بھارتی اخبار دی ہندو لکھتا ہے کہ مغرب کی حوصلہ افزائی کے باوجود روس یوکرین میں ثالثی کروانے کی کوشش بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ یوں بھارت کے اثر ورسوخ کا جو تاثر ہے، وہ بہت خراب ہو سکتا ہے

بھارت جی20 کا اگلے 2 سال کے لیے سربراہ ہوگا۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اس کو اپنی بہت بڑی کامیابی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ روس یوکرین ثالثی کے لیے انہوں نے اپنے وزیرِ خارجہ کو سرگرم کر رکھا ہے، جس کے نتائج کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا

یہ صورتحال سعودی نکتہ نظر سے مختلف ہے۔ روس خرسون سے اپنی فوج پیچھے ہٹا چکا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے، جسے روس میں ضم کرنے کا اعلان بڑے فخر سے روسی صدر نے کیا تھا۔ اس اعلان کے کچھ ہفتوں بعد یہاں سے انخلا بدلتے حالات اور ناکام ہوتی فوجی کارروائی کی ایک بڑی نشانی ہے

یوکرین کی جنگ سے بہت کمائی کرنے والے سعودیوں کے لیے ضروری تھا کہ وہ اس وقت بیک سیٹ لیتے، اپنی پالیسی کو ایک بار پھر سوچتے، مستقبل قریب میں لڑائی ختم ہوتی ہے تو کمائی میں کمی آئے گی۔ روس کے آسرے جو ری پوزیشننگ کی جارہی تھی وہ ڈانوا ڈول ہو سکتی ہے۔ بھارت، جہاں سعودی عرب ایک بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے، وہ بھی ثالثی مشن پر ہے

ایسے میں سعودی قیادت نے ایک توقف کیا ہے، جو بنتا تھا۔ پاکستان سعودی عرب کی کھلی حمایت کر کے باہمی تعلقات کو اگلی سطح پر لے جاچکا ہے جس کے سبب یہ بات اعتماد کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اس دورے کا وقتی التوا آئندہ منصوبوں اور معاہدوں پر اثر نہیں ڈالے گا۔

Tags:

IndiaKSANOPECOPECPakistanRussiaUkraine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان: چھاتی کے کینسر کےخلاف پہلی طبی تحقیق میں اہم پیشرفت

Next

انسانی تاریخ کا اہم سنگِ میل: دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہوگئی!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme