Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

سماجی ماہرین ٹک ٹاک کے متنازع فلٹر ’بولڈ گلیمر‘ کے بارے میں کیوں فکرمند ہیں؟

By Akhtar Rasool
مارچ 12, 2023 3 Min Read
0

معروف سوشل وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو یوں تو امریکا سمیت کئی ممالک اپنے لیے سلامتی جب کہ بعض ممالک اسے سماج میں فحاشی پھیلانے کے الزام میں پابندیوں اور تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں

تاہم اب ٹک ٹاک خوبصورتی بڑھانے کے ایک متنازع فلٹر ’بولڈ گلیمر‘ کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے، اور اس بار سماجی ماہرین بھی فکرمند نظر آتے ہیں

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے کچھ ہفتے قبل ہی ’بولڈ گلیمر‘ نامی بیوٹی فلٹر متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد اسکرین پر لوگوں کی ’خوبصورتی‘ میں اضافہ کرنا تھا

ٹک ٹاک نے مذکورہ فلٹر کو پیش کرتے ہوئے اس کے کام کرنے کے طریقے کو واضح نہیں کیا تھا کہ مذکورہ فلٹر کس طرح کام کرتا ہے اور یہ کیسے اسکرین پر ایک عام شخص کی ’خوبصورتی‘ میں اضافہ کرتا ہے؟

تاہم زیادہ تر ماہرین کے مطابق ’بیوٹی گلیمر‘ میں مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ ہر لڑکی کو سپر ماڈل اور لڑکوں کو ہیروز کی طرح خوبصورت دکھنے کی خوش فہمی میں مبتلا کرتا ہے

آخر کون ہے جو اسکرین پر خود کو خوبصورت دیکھ کر خوش نہیں ہوگا، سو عام لوگ تو ٹک ٹاک کے مذکورہ فلٹر کو استعمال کرتے ہوئے خوش دکھائی دے رہے ہیں، لیکن ماہرین نے اسے خطرناک قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ فلٹر سے ’ڈیپ فیک‘ یعنی حقیقی نظر آنے والی جعلی وڈیوز اور تصاویر میں اضافہ ہو سکتا ہے

خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ (اے ایف پی) کے مطابق ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے ماہرین اور محقق نے ٹک ٹاک کے ’بولڈ گلیمر‘ فلٹر کو ’زہریلی خوبصورتی‘ یا خطرناک قرار دیا ہے

سماجی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے کم عمر افراد اور خاص طور پر لڑکیوں میں خوبصورتی کے معیار اور پیمانے تبدیل ہوں گے اور ہر کوئی اپنی شخصیت سے مختلف نظر آنے کی کوشش کرے گا

علاوہ ازیں ٹیکنالوجی ماہرین کا ماننا ہے کہ مذکورہ فلٹر کو استعمال کرنے سے جعلی تصاویر اور وڈیوز میں اضافہ ہوگا، جسے ٹیکنالوجی کی زبان میں ڈیپ فیک کہا جاتا ہے

مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کئی سال سے ہوتا آ رہا تھا، لیکن ٹک ٹاک نے اس کا بہترین استعمال ’بولڈ گلیمر‘ میں کیا ہے، جس سے تمام حقیقی چیزیں تبدیل ہو سکتی ہیں

یقیناً آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہوگا کہ آخر یہ بولڈ گلیمر فلٹر ہے کیا اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

دراصل یہ ایک بیوٹی فلٹر ایڈیٹر ہے، جو کہ عام طور پر سوشل میڈیا ایپس اور کیمروں میں موجود دیگر خوبصورتی بڑھانے والے فلٹرز کی طرح ہی کام کرتا ہے

تاہم اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلٹر اسکرین پر ہر عام شخص کی خوبصورتی کو اس قدر بڑھا کر پیش کرتا ہے کہ ہر ایک لڑکی خوبرو دوشیزہ سپر ماڈل کی طرح دکھائی دیتی ہے اور ہر لڑکا ہیرو نظر آتا ہے

مذکورہ فلٹر بظاہر سفید فام رنگت کو ترویج دیتا ہے اور ہر سانولی رنگت والے شخص کی جلد کو بھی نکھار دیتا ہے

صرف یہی نہیں، یہ فلٹر عام لڑکیوں کے ہونٹوں کو پرکشش بنانے کے لیے انہیں بڑا کرنے سمیت ان میں دیگر تبدیلیاں بھی کرتا ہے

اسی طرح یہ فلٹر چہرے، گردن، بالوں، کمر، چھاتی، ٹانگوں اور جسم کے دیگر حصوں کو بھی بولڈ اور گلیمرائیز کر کے ان کی ’خوبصورتی‘ میں بے حد اضافہ کرتا ہے

مذکورہ فلٹر عام طور پر درمیانی عمر کی خواتین کو نو عمر لڑکی جب کہ ادھیڑ عمر مرد حضرات کو نوجوانوں کی طرح پیش کرتا ہے، جس پر ماہرین نے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلٹر غیر حقیقی خوبصورتی کو ترویج دیتا ہے

یہ فلٹر بھی دوسرے بیوٹی یا فوٹو ایڈیٹنگ فلٹر کی طرح کام کرتا ہے، تاہم زیادہ تر ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے اور فلٹر ہر لڑکی کی تصویر اور وڈیو کو سپر ماڈلز کے جسمانی خد و خال کے مطابق ڈھالتا ہے

لیکن اس حوالے سے ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی اور ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تنقید بھی پر کوئی جواب نہیں دیا۔

Tags:

bold glamourbold glamour effectbold glamour filterbold glamour filter tiktokbold glamour filter tutorialbold glamour makeupbold glamour makeup filterbold glamour makeup tutorialbold glamour tiktokbold glamour viral filterbold glamour viral tiktok filtercómo poner el bold glamourcómo usar el filtro bold glamourglamourhow to get bold glamour filter on tiktokrecreating the bold glamour filterviral bold glamour filterviral tiktok bold glamour
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

2046ع میں ایک سیارچہ زمین سے ٹکرا سکتا ہے، ناسا

Next

سائنسدان پہلی بار حشرات کے مکمل دماغ کا نقشہ بنانے میں کامیاب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme