Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سمندری طوفانوں کا کھوج لگانے والے سیٹلائٹ مدار تک پہنچنے میں ناکام

By Akhtar Rasool
جون 13, 2022 2 Min Read
0

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ سمندری طوفانوں کا پتہ لگانے کے لیے خلا میں بھیجے جانے والے اس کے دو چھوٹے سیارچے(سیٹلائٹ) اپنے مدار میں داخل ہونے میں ناکام ہو گئے ہیں

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناسا کی جانب سے ناکامی کی وجہ ایسٹرا راکٹ کا مطلوبہ بلندی تک پہنچنے سے قبل بند ہو جانا بتائی گئی ہے

ناسا کی جانب سے اس ضمن میں کی جانے والی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے ’پہلے مرحلے میں ایک معمولی پرواز کے بعد راکٹ کا بالائی حصہ وقت سے پہلے بند ہو گیا جس کی وجہ سے ٹروپکس کیوب سیٹس مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا‘

واضح رہے کہ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے سے قبل ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر ٹروپکس کیوب سیٹس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’ٹروپکس کیوب سیٹس کا سائز جوتے کے چھ ڈبوں کے برابر ہے، یہ موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں سمندری طوفانوں کے بننے کے اسباب، تبدیلیوں کا مشاہدہ کریں گے‘

ناسا نے ایسٹرا کے ساتھ فروری 2021 میں 7 اعشاریہ 95 ملین کا معاہدہ کیا تھا، جس میں تین پروگرام شامل تھے اور ہر ایک کے لیے ٹروپکس ڈیوائسز کا ایک جوڑا رکھا گیا تھا

چھوٹے سیارچے تیار کرنے والی کمپنی ایسٹرا کا کہنا ہے کہ وہ مزید پروگرام شروع کرے گی اور بڑے سیارے بنانے والی کمپنیوں کے مقابلے میں مزید لچکدار پالیسی اپنائے گی

تاہم اس کے باوجود اس کمپنی کو شروع میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ اس کے مخصوص چھوٹے سیارچے مدار میں داخل نہیں ہو سکے

ناسا کی جانب سے فروی میں ایک اور مشن کے دوران بھی ایسٹرا کا سیارچہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے مدار میں نہیں پہنچ پایا تھا۔
حالیہ ناکامی کے بعد بعد ایسٹرا کے چیف ایگزیکٹیو کریس کیمپ نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں بتایا تھا ’ہمیں افسوس ہے ہم اپنے دو سیارچوں کو مدار تک پہنچانے میں ناکام رہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا ’ہماری ٹیم کے لیے ہمارے صارفین کا اعتماد اور سیارچوں کی کامیاب ترسیل کے علاوہ کچھ بھی زیادہ اہم نہیں۔‘

Tags:

Hurricane detection satelliteNASAOrbitreach orbitSatellite
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تاریک مستقبل کا حال بتانے والے مرغ کی کہانی

Next

کیا پانی کی شدید ہوتی قلت حکومتی ترجیحات میں شامل بھی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme