Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سندھ میں تعلیم کے لیے 277 ارب روپے سے زائد مختص

By Akhtar Rasool
جون 15, 2021 2 Min Read
0

سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 277 ارب روپے سے زائد مختص کردیے گئے

وزیراعلیٰ سندھ نے منگل کو صوبائی اسمبلی کے فلور پر 329 ارب 30 کروڑ 3 لاکھ روپے کے ترقیاتی پورٹ فولیو کے ساتھ 14 سو 77 ارب 90 کروڑ روپے کے خسارے کا بجٹ پیش کیا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قوم کی زندگی میں تعلیم سب سے زیادہ اہم عنصر ہے، سندھ حکومت سب کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوان اور بچے حقیقت میں ہماری قوم کا مستقبل ہیں، تعلیم کے ذریعے ہی ہمارے بچے اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح اجاگر کر سکتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لازمی طور پر اسکول میں پڑھائے جانے والے نصاب پر نظر رکھنی ہوگی تاکہ فرسودہ خیالات سے آزاد رہا جاسکے اور ہمیں اپنے اساتذہ کی تربیت کرنی ہوگی تاکہ وہ ہمارے بچوں میں انہماک اور توجہ بڑھانے میں حقیقی دلچسپی لے سکیں

انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں موجودہ مالی وسائل میں 13.5 فیصد کا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم کے لیے 244.5 بلین روپے سے بڑھا کر 277.5 ارب  روپے تجویز کیے ہیں

رواں مالی سال 21-2020ء میں تعلیم کے شعبے کے لیے 21.1 بلین روپے مختص کیے گئے تھے، جو کہ اسکول ایجوکیشن، کالج ایجوکیشن، یونیورسٹی، خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور صلاحیتوں کی ترقی پر مشتمل تھے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے مالی سال 22-2021ء میں حکومت نے اس شعبے کے لیے 26 بلین روپے مختص کیے ہیں

انھوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور خواندگی کیلئے 222.102 ارب روپے رکھے گئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اسکول تعلیم اور خواندگی کی 117 جاری اسکیموں اور 186 نئی اسکیموں کے لیے 14 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

اسی طرح میڈیکل ایجوکیشن کی مد میں 45 فیصد اضافہ کے ساتھ اس کی رقم کو 2.846 بلین بڑھایا گیا ہے

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کالج ایجوکیشن کا بجٹ 11.8 فیصد اضافے کے ساتھ 22.8 ارب روپے کیا جارہا ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال میں سرکاری شعبے میں یونیورسٹیوں کے لیے گرانٹ کا حجم 20 فیصد اضافے کے بعد 13.314 ارب روپے کیا جارہا ہے.

Tags:

EducationSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت میں کورونا ویکسین کے ری ایکشن سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

Next

سندھ 1477 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme