Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سندھ میں پانی کا بحران، قومی اسمبلی کی ٹیم کا گڈو بیراج کا دورہ

By Akhtar Rasool
مئی 15, 2022 2 Min Read
0

کراچی: پانی کے بحران اور صوبوں میں پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے دعوؤں کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل و آب پاشی کے عہدیداران نے گڈو بیراج اور اس سے متصل کنال کا دورہ کیا

یہ دورہ ایسے وقت میں پیش آیا جب پانی کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کی لہر کے بعد جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید خدشات پیدا ہوگئے ہیں

پانی کی طلب اور فراہمی میں بہت زیادہ فرق ہونے کے سبب دونوں صوبوں کے درمیان ملک کے آبی وسائل میں اپنے حصے کے حوالے سے تناؤ بڑھ رہا ہے

کشمور کے قریب دریائے سندھ پر قائم گڈو بیراج سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دورہ کرنے والے عہدیداران میں قائمہ کمیٹی کے اراکین میں بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے رکن خالد مگسی، پنجاب سے ایم این اے ریاض الدین، سندھ واٹر کمیشن کے مینجر مہر علی شاہ اور پنجاب کے دیگر عہدیداران شامل تھے

بعد ازاں خالد مگسی نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب اور سندھ کے درمیان تکنیکی تنازع ہے اور یہ دورہ وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کے درخواست پر کیا گیا ہے، یہ دورہ فوری طور پر بحران سے نمٹنے کے لیے یکساں حل تلاش کرنے کی کوشش کا حصہ ہے

خالد مگسی کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کا بحران بارش کی کمی اور گلیشیرز کے آہستہ پگھلنے کے سبب پیدا ہوئے ہیں

بین الصوبائی تنازعے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب جمع شدہ پانی بروقت فراہم کر رہا ہے جبکہ سندھ کا اصرار ہے کہ انہیں اپنے حصے کا پانی موصول نہیں ہوا جس سے زمینوں مؤثر طریقے سے سیراب کیا جاسکے

قانون ساز کا کہنا تھا کہ یہ اعتراضات عام حالات میں اٹھائے جاسکتے ہیں لیکن موجودہ حالات میں ایسا نہیں کیا جاسکتا، جب حالات مکمل طور پر پریشان کُن ہیں اور اوپر کی طرف سے پانی نہیں آرہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے کار پر آنا چاہیے‘

سندھ کے لیے پانی چھوڑے جانے پر دریا سےپانی چوری ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے

خالد مگسی کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ سندھ کے حصے کا پانی چھوڑے اور صوبے کے احاطے میں پانی کی چوری روکے، علاوہ ازیں کسی کو اس بات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کہ سندھ گڈو بیراج کس طرح پانی تقسیم کرتا ہے

Tags:

Guddu BarrageSindhWater Crisis
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے, پرتعیش زندگی کی چاہ نہیں: پنکج ترپاٹھی

Next

اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme