Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے, پرتعیش زندگی کی چاہ نہیں: پنکج ترپاٹھی

By Akhtar Rasool
مئی 15, 2022 2 Min Read
0

’مرزاپور، گینگ آف وسیع پور، بیریلے کی برفی، فکرے، سنگھم اور دبنگ‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر جانے والے بولی وڈ اداکار پنکج ترپاٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی کبھار ہی نقد پیسے دیکھے تھے اور ان کے گھر میں ٹی وی تک نہیں تھا۔

پنکج ترپاٹھی نے 2004 میں بولی وڈ فلم ’رن‘ میں مختصر کردار ادا کرکے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 2006 میں ’اومکارا‘ میں بھی دکھائی دیے تھے۔

ابتدائی طور پر فلموں میں معاون اور مختصر کردار ادا کرنے کے بعد پنکج ترپاٹھی نے 2012 میں ’گینگ آف وسیع پور‘ میں اداکاری سے شہرت حاصل کی اور وہ منفی کرداروں یا برے لوگوں کے اہم کارندے کے کرداروں کے لیے فلم سازوں کی پسندیدہ شخصیت بنے

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا مقبول چہرہ بن جانے کے باوجود انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی بڑا گھر خرید نہیں سکیں گے اور نہ ہی کبھی وہ پرتعیش زندگی گزارنے کے اہل ہو سکیں گے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پنکج ترپاٹھی نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں پیسے کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور ان کا خیال ہے کہ خوشحال زندگی گزارنے کے لیے ’فضول‘ یا ’اضافی‘ پیسے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد کسان تھے اور انہوں نے بچپن میں کبھی کبھی نقد پیسے دیکھے تھے، اس لیے انہیں پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کے گھر میں ٹی وی تک نہ تھا اور وہ انتہائی سادہ زندگی گزارتے تھے۔

پنکج ترپاتھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاست بِہار سے ممبئی آنے کے بعد بھی کئی سال تک سادگی اور غربت کی زندگی گزاری اور اب بھی انہیں ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی بہت بڑا گھر خرید نہیں سکیں گے اور نہ ہی وہ پرتعیش زندگی گزارنے کو اہمیت دیں گے۔

ان کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ کئی سال سے ممبئی جیسے شہر میں رہ رہے ہیں مگر کبھی انہیں پرتعیش زندگی گزارنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں ایسا لگتا ہے کہ اب وہ اچھی گاڑی خریدنے کے لیے قرض لیں گے۔

پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اس حال میں خوش زندگی گزاری، جو زندگی ان کے پاس تھی اور انہیں وقت، دولت اور زندگی کی اہمیت کا علم ہے

 

Tags:

BollywoodPankaj Tripathi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی ریاست نیویارک میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

Next

سندھ میں پانی کا بحران، قومی اسمبلی کی ٹیم کا گڈو بیراج کا دورہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme