Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سندھ میں چھتیس  خیمہ اسکول چلانے والے نوجوان جنید کھوسو

By Akhtar Rasool
نومبر 14, 2021 2 Min Read
0

حیدر آباد : تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے نوجوان جنید کھوسو ایک منفرد آئیڈیا پر کام کر رہے ہیں

انڈپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو کے طالب علم اور حیدرآباد کے رہائشی جنید کھوسو کو سات سال پہلے راہ چلتے کچھ بچے نظر آئے جو تعلیم حاصل کرنے کے بجائے دن بھر راستوں پر بھٹکتے رہتے تھے

جنید  کھوسو نے بتایا کہ میں نے ان بچوں کو تعلیم دینے کی ٹھانی اور اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر  پہلے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں ایک خیمہ اسکول قائم کرکے ان بچوں کو تعلیم دینا شروع کردی

رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے بعد جنید کھوسو نے ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ”ویلیو آف ہیومن بینگ ویلفیئر“ کے نام سے ایک سماجی تنظیم قائم کرکے قاسم آباد میں دوسرا خیمہ اسکول بھی قائم کر لیا

انڈپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جنید کا کہنا ہے کہ ہم وقت کے ساتھ ساتھ خیمہ اسکول کھولتے گئے۔ اس وقت صرف قاسم آباد میں گیارہ خیمہ اسکول ہیں، جبکہ مختلف اضلاع کے کئی شہروں بشمول حیدرآباد، جامشورو، ٹندو محمد خان، ٹنڈو جام، تھر کے نگرپارکر اور نئوں کوٹ سمیت مجموعی طور پر چھتیس خیمہ اسکول چل رہے ہیں، جن میں ساڑھے گیارہ ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں

جنید کھوسو نے بتایا کہ ان میں سے ایک اسکول حیدرآباد شہر سے چند کلومیٹر دور ٹنڈو فضل روڈ پر واقع پٹھان ولیج میں قائم ہے، جہاں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایسے ہزاروں بچے ہیں جو تعلیم حاصل نہیں کرتے اور سڑکوں پر گھومتے رہتے ہیں۔ پھر کوئی جرائم پیشہ فرد انہیں منشیات فروشی پر لگا دیتا ہے اور اس طرح یہ بچے کم عمری میں جیل چلے جاتے ہیں۔ ہم بچوں کو بنیادی تعلیم دے کر انہیں سرکاری اسکولوں میں داخل کراتے ہیں۔ تاکہ وہ ہمیشہ کے لیے تعلیم جاری رکھ سکیں

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا چیلینج تھا، اس سفر میں ہمیں کچھ مشکلات بھی پیش آئیں۔ ہمارے اسکولوں میں بچوں کو کتاب، کاپیاں اور اسٹیشنری کی ضرورت ہے۔ کئی خیمہ اسکول بارشوں میں ٹوٹ چکے ہیں۔ اساتذہ کی تنخواہ وقت پر ادا نہیں کرستے۔ اگر حکومت یا محکمہ تعلیم سندھ ہماری مدد کرے اور ان چھوٹے خیمہ اسکولوں کو ملا کر بڑے اسکول بنانے میں مدد کرے تو کئی غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے میں مدد مل سکتی ہے

جنید کھوسو نے مخیر حضراتِ سے بھی درخواست کی اگر وہ کسی قسم کی مدد کرنا چاہیں یا بچوں کو کتابیں یا دیگر اشیا عطیہ کرنا چاہیں تو ان کے ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں.

Tags:

Junaid KhosoTent Schools
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارتی کمپنی امریکا میں بجلی والے ’جی ایم ڈبلیو‘ رکشے چلائے گی

Next

فزکس کے اصول سکھانے والی کھلونا گاڑی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme