Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

فزکس کے اصول سکھانے والی کھلونا گاڑی

By Akhtar Rasool
نومبر 14, 2021 2 Min Read
0

نیویارک : سائنسی اور تدریسی کھلونے بنانے والی مشہور کمپنی پاکٹ لیب نے ایک جی فورس نامی کھلونا کار بنائی ہے، جس میں لگے جدید سینسر کی وجہ سے اسے پہیوں پر دوڑنے والی فزکس تجربہ گاہ قرار دیا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکٹ لیب سائنسی تجربات کے آلات، ہارڈویئر، سائنسی نصاب اور دیگر اشیا بناتی رہی ہے

حال ہی میں تدریسی مقاصد کے لیے بنائی گئ جی فورس نامی کار میں لگے سینسر کی بدولت بچوں کو بہت آسانی سے کار کی رفتار، ایسلریشن اور فزکس کے دیگر اصولوں کو سمجھ میں مدد ملے گی

پاکٹ لیب نامی کمپنی میں ٹیکنالوجی، ڈیزائننگ اور سائنس کے ماہر شامل ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ اس سے عام افراد اور بڑے بھی استفادہ کر سکتے ہیں

اگرچہ کھلونا کار کو عین اصل گاڑی کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، لیکن جی فورس کار میں اسپیڈومیٹر اور اوڈومیٹر نصب ہے جو وائرلیس رابطے کی بدولت اپنا ڈیٹا ہاتھوں ہاتھ کمپیوٹر یا فون تک روانہ کرسکتے ہیں

کار کے ساتھ اس کے پٹڑی نما ٹریک، ڈھلوانیں اور چکر دار اسٹرکچر بھی دستیاب ہیں، جن پر دوڑتی ہوئی کاریں ریاضی کے پیچیدہ حقائق واضح کرتی ہیں

مثال کے طور پر اگر دو کاریں باہم ٹکراتی ہیں تو انرشیا کی پیمائش بھی کی جاسکتی ہے۔ عین یہی ٹیکنالوجی خودکار کاروں کے لیے بھی استعمال ہورہی ہیں۔

میٹرک کی فزکس کی کتاب میں ہم نے ’سادہ ہم آہنگ حرکات‘ سمپل ہارمونک موشن کا نظریہ پڑھا تھا، جس کا عملی تجربہ خود اس کار سے بھی کیا جا سکتا ہے

جی فورس ایپ کی بدولت آپ کار کا ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں اور اسے مساوات میں رکھ کر مزید کچھ جان سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹ بک سیریز میں ہزاروں اسباق اور عملی تحریریں بھی موجود ہیں

کار کی بیٹری یو ایس بی سے چارج ہوتی ہے۔ کار میں اندرونی طور پر نو ایکسل لگائے گئے ہیں۔ آگے کی جانب اسپیڈومیٹر اور اوڈومیٹر لگائے گئے ہیں، جب کہ  ایک کار کی قیمت 88 سے 98 ڈالر مقرر کی گئی ہے.

Tags:

Physics Principal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ میں چھتیس  خیمہ اسکول چلانے والے نوجوان جنید کھوسو

Next

ایک بلڈ ٹیسٹ، جس سے ذیابیطس کا سراغ 19 سال پہلے ہی لگایا سکے گا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme