Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Big-catch-of-fish-worth-one-billion-rupees-by-the-Kete-bandar-Sajwal-fishermen
خبریںاہم ترینتازہ ترین

سندھ: کیٹی بندر کے مچھیروں کا ’ایک ارب‘ روپے کی مچھلیوں کا بڑا شکار

By Akhtar Rasool
مارچ 25, 2024 2 Min Read
0

سندھ کی قدیم بندرگاہ کیٹی بندر کے ماہی گیروں کے لیے رمضان میں ہی عید ہو گئی۔ 20 مارچ کا دن ان کے لیے کسی طور عید سے کم ثابت نہیں تھا، کیوں کہ اس دن بحیرہ عرب کی کائنر کریک میں ان کے جال میں بڑی تعداد میں قیمتی اور نایاب مگر معدومی کے خطرے سے دوچار ’سوا‘ مچھلی پھنسی۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کا کہنا ہے ’یہ کوئی بندرگاہ یا جَیٹی نہیں بلکہ کیٹی بندر حجامڑو کری کا کھلا سمندر ہے اور یہاں تین سے چار کشتیاں جمع ہو گئیں تھیں اور بڑی تعداد میں ’سوا‘ مچھلی کا شکار کیا گیا۔‘

تاہم جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے معاون محمد معظم کے مطابق کروکر نسل سے تعلق رکھنے والی سوا مچھلی کا بڑے پیمانے پر شکار اس کی نسل کے معدوم ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

معظم خان نے مزید بتایا کہ مارچ اور اپریل میں یہ مچھلی انڈے دینے کے لیے جمع ہوتی ہیں اور اس وقت اس کا شکار سوا مچھلی کو معدوم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

کمال شاہ کا کہنا تھا کہ چالیس کلو نر سوا مچھلی (جسے گولڈن سوا بھی کہا جاتا ہے) کی مالیت سوا کروڑوں روپے ہے، جب کہ مادہ سوا کی قیمت زیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں نے ایک وقت میں چھوٹی بڑی تقریباً پانچ ہزار سوا مچھلیاں پکڑی اور اس میں مچھیروں کی کئی کشتیوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مارچ کو پکڑی جانے والی سوا مچھلی کی مجموعی قیمت کا تخمینہ تقریباً ایک ارب روپے لگایا گیا ہے۔

اس مچھلی کو سندھی میں ’سوّا‘ اور بلوچی میں ’کر‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس کا نباتاتی نام ارگائیروسومس جیپونیکس ہے۔

کمال شاہ کا کہنا تھا کہ سوا مچھلی کا شکار ایک کٹھن کام ہے، جس میں ماہی گیر سمدنر میں ڈیزل پھینکتے ہیں تاکہ شکار کو بے ہوش کیا جا سکے۔

’جب ادھ مری سوا مچھلیاں پانی کی سطح پر تیرنے لگتی ہیں تو مچھیرے انہیں پکڑ لیتے ہیں۔‘

ماحول کی بقا کے لیے کام کرنے والے ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے معاون محمد معظم بتاتے ہیں کہ سوا مچھلی کے مہنگے ہونے کی وجہ اس میں موجود ایئر بلیڈر ہے، جسے مقامی زبان میں پوٹا کہتے ہیں۔ اس کے ذریعے یہ پانی میں اوپر اور نیچے آ جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوا کا بلیڈر چین کے روایتی کھانوں میں استعمال ہوتا ہے، جب کہ ادویات اور سرجری میں استعمال ہونے والے دھاگے بھی اس سے بنائے جاتے ہیں۔

سوا مچھلی کے بلیڈر سے چین، سنگا پور اور ہانگ کانگ میں خاص قسم کی یخنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

معظم خان کا کہنا تھا کہ سوا مچھلی کا سائز ڈیڑھ میٹر اور وزن تیس سے چالیس کلو گرام تک ہو سکتا ہے اور یہ پورا سال پکڑی جاتی ہے۔ تاہم نومبر سے مارچ تک اس کی دستیابی آسان ہو جاتی ہے کیونکہ یہی اس کا بریڈنگ سیزن ہے۔

Tags:

300 rare sowa fishamazing fish cutting skillsbig ghol fish cuttingcroaker fishcroaker fish in seacroaker fish kia hycroaker fish pricecroaker fish soupcroaker fish updatecutting a blackspotted croakercutting fish skillscutting up a ghol fishdatina koral fish cuttingfastest fish cutting skillsFishfish cutting in bangladeshfish cutting in fish marketfish cutting new videosfish cutting skillsfish cutting techniquesfish cutting video youtubefish mawFishingfishy on megwadar fishingmigrates (croaker fish)new sowa fish hunted 2022new sowa fish valuableprice of rare sowa fishsowasowa fishsowa fish cuttingsowa fish in pakistansowa fish informationsowa fish ka shikarsowa fish karachisowa fish pricesowa fishersowa fisher pricesowa kirsun fishsuwa fishsuwa kir machli (croaker fish)why suwa kir machli (croaker fish) is most expensive
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
captain-chappal-Imran-Khan
Previous

’کپتان چپل‘ کی کہانی، جس نے اپنے کاریگر کو صدارتی ایوارڈ دلا دیا!

The-brutal-murder-of-Teachier-Aullah-Rakhiyo-the-area-dominated-by-bandits-and-the-silence-of-the-law-enforcement-agencies
Next

استاد اللہ رکھیو کا بہیمانہ قتل، ڈاکوؤں کے زیرِ تسلط کچے کا علاقہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme