Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سندھ کے جعلی ڈومیسائل پر ملک کا اعلیٰ ترین امتحان پاس کرنے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
جون 24, 2021 2 Min Read
0

سندھ کے جعلی ڈومیسائل پر ملک کا اعلی ترین امتحان پاس کرنے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت سندھ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے جعلسازوں کےخلاف کارروائی کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے تفصیلات مانگ لیں

واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر بھی سندھ کے سنجیدہ حلقوں کی جانب سے سندھ کے جعلی ڈومیسائل پر ملک کا اعلیٰ ترین امتحان پاس کر کے  سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سیکریٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ کر آٹھ مشکوک افراد کے ڈومیسائل، پی آر سی اور قومی شناختی کارڈ کی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ ان دستاویزات کی متعلقہ اضلاع سے تصدیق کروائی جاسکے

خط میں کہا گیا ہے دیگر صوبوں کے افراد کی طرف سے سندھ کے ڈومیسائل اور کوٹے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے ملازمتیں حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔ سندھ حکومت نے مشکوک ڈومیسائل پر سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے افسران کی فہرست بھی ارسال کی ہے

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں آٹھ مبینہ جعلی ڈومیسائل کےحامل افسران کے نام بھی ارسال کیے ہیں جن کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی

علاوہ ازیں صوبہ سندھ میں غیر مقامی افراد کا جعلسازی سے ڈومیسائل بنوانے کے معاملے پر سندھ حکومت نے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبے بھر سےجاری ڈومیسائل اور پی آر سی کی ازسر نو تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

فیصلے کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں جاری کیے گئے ڈومیسائل پی آر سی کی جانچ پڑتال کرائی جائے گی، اس ضمن میں حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر ڈومیسائل اور پی آرسی کے اجراء سے قبل فیلڈ ویریفکیشن کی ہدایت کی ہے

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسائل کے اجراء سے قبل رہائش، تعلیمی اسناد کے ثبوت کی تصدیق کی جائے اور پچھلے دس برسوں میں جعلسازی سے حاصل کیے گئے ڈومیسائل پی آرسیز منسوخ کئیے جائیں.

Tags:

CSSFake CNICFake DomicileSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیر تعلیم بلوچستان یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Next

اسکالرشپ نہیں ملی؟ ہمت نہ ہاریئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme