Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

وزیر تعلیم بلوچستان یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

By Akhtar Rasool
جون 24, 2021 2 Min Read
0

بلوچستان کے وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے صوبائی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے

یار محمد رند نے اس بات کی طرف بھی اشارہ دیا کہ وہ اپنے سیاسی دوستوں اور حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کریں گے

انہوں نے وزارت چھوڑنے کا اعلان اسمبلی کے اجلاس میں نئے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے جمعہ کو بجٹ پیش کیا تھا

واضح رہے کہ یار محمد رند،  وزیر اعلیٰ جام کمال خان علیانی کی کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دوسرے وزیر ہیں، اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے بھی وزیر اعلیٰ سے اختلافات کے باعث کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا

سردار یار محمد رند نے کہا کہ ‘میں استعفیٰ دیتا ہوں کیونکہ اس کابینہ کی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں ہے، میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دے رہا کہ میں مزید جام کمال کی زیر قیادت کابینہ کا حصہ رہوں’

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے مفاد میں کیے جانے والے کاموں میں حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، لیکن اگر حکومت نے بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ کیا تو وہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے

سردار یار محمد رند نے خبردار کیا کہ اس صورتحال میں اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو وزیر اعلیٰ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

Tags:

BalochistanMinister EducationYar Muhammad Rind
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے واپسی کے دروازے کھلنے کے بعد کون کون واپس آ رہا ہے؟

Next

سندھ کے جعلی ڈومیسائل پر ملک کا اعلیٰ ترین امتحان پاس کرنے کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme