Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سندھ کے کالجوں میں آرٹس گروپ کے داخلے ختم ہونے کے بارے میں وزیر تعلیم کیا کہتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
اگست 6, 2022 2 Min Read
0

سندھ اسمبلی کو آگاہ کیا گیا کہ میٹرک کے بعد بیشتر طلبہ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سائنس گروپ میں داخلہ لینے کے رجحان کی وجہ سے صوبائی حکومت نے گرلز کالجز سمیت درجنوں کالجوں سے انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ کی مارننگ کلاسز ختم کر دی ہیں

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے صداقت حسین کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ”سائنس گروپ بالخصوص کمپیوٹر سائنس میں داخلوں میں اضافے کے باعث سرکاری کالجوں میں آرٹس کے مضامین شام کی شفٹ میں پڑھائے جائیں گے“

انہوں نے کہا ”گزشتہ سال فرسٹ ایئر میں تقریباً چھیانوے ہزار طلبہ نے داخلہ لیا تھا، جبکہ رواں سال تقریباً ایک لاکھ ریس ہزار طلبہ کے داخلے متوقع ہیں“

تاہم 176 سرکاری کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیے سائنس پری میڈیکل، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، کامرس اور آرٹس کے مضامین میں سال اول کی داخلہ فہرست میں صرف بیاسی ہزار طلبہ کے نام ہیں

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ آرٹس گروپ کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا رہا، بلکہ یہ طلبہ کے لیے کالجوں میں شام کی شفٹوں میں متعارف کروایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا ”اگر ہمارے پاس کسی کالج میں پندرہ طلبہ کی گنجائش ہو اور گنجائش سے زیادہ طلبہ داخلہ لے لیں تو ہم آرٹس گروپ کے طلبہ کو شام کی شفٹوں میں لے جائیں گے“

ایم کیو ایم (پاکستان) کے رکن اسمبلی نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں نشاندہی کی تھی کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین، بلاک-این، نارتھ ناظم آباد سمیت درجنوں کالجوں سے آرٹس گروپ کو ختم کر دیا گیا ہے اور وزیر تعلیم سے اس فیصلے کی وجہ دریافت کی تھی

قبل ازیں یونیورسٹیوں اور بورڈز کے وزیر محمد اسمعٰیل راہو نے کہا کہ 2008ع میں صوبے میں سرکاری سیکٹر کی یونیورسٹیوں کی تعداد صرف دس تھی، ہم نے گزشتہ چودہ برس میں صوبے بھر میں مزید سترہ سرکاری یونیورسٹیاں قائم کی ہیں

صوبائی اسمبلی نے متفقہ طور پر تین بل منظور کیے، جن میں انسداد تشدد اور تحفظ املاک بل 2021، تولیدی صحت کی دیکھ بھال کے حقوق (ترمیمی بل) 2022 اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ترمیمی) بل 2022 شامل ہیں۔

Tags:

admissionsarts groupcolleges of Sindheducation minister
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ٹی آئی نے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کو چیلنج کردیا

Next

قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کی حتمی فہرست جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme