Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

سولہ کلومیٹر گہرا کنواں، جو ساری دنیا کو توانائی فراہم کر سکتا ہے

By Akhtar Rasool
نومبر 25, 2022 2 Min Read
0

دنیا کا گہرا ترین کنواں کھودنے کی صلاحیت رکھنے والی مشین تیار کرنے والوں کے مطابق اس مشین میں پوری دنیا کو توانائی فراہم کرنے کے لیے وافر مقدار میں قابل تجدید توانائی کی راہیں کھولنے کی صلاحیت موجود ہے

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں قائم توانائی کمپنی ’کویز انرجی‘ ایسی ڈرلنگ رِگ تیار کر رہی، جس کے بارے میں وہ پُر امید ہے کہ وہ سطح زمین سے اس کے اندر سولہ کلومیٹر گہرائی تک کھدائی کرے گی، تاکہ قشر ارض میں موجود حرارت کی ’ختم نہ ہونے والی صاف توانائی‘ سے فائدہ اٹھایا جا سکے

اس حوالے سے کویز انرجی کے شریک بانی میٹ ہاؤڈ نے گذشتہ ہفتے ٹیڈا ایکس بوسٹن میں بتایا ”زیرِ زمین ذخیرہ شدہ حرارت کی شکل میں موجود مجموعی توانائی بطور سیارہ توانائی کی ہماری سالانہ طلب سے ایک ارب گنا زیادہ ہے“

ان کا کہنا تھا ”اس توانائی کا تھوڑا سا حصہ بھی مل جائے تو وہ مستقبل میں ہماری توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی سے بھی زیادہ ہے“

دنیا کے سب سے گہرے کنویں میں موجودہ ریکارڈ قطب شمالی کے دائرے میں کولا بورہول ہے، جس کی گہرائی 12.2 کلومیٹر ہے۔ یونین آف دا سوویت سوشلسٹ رپبلکس (یو ایس ایس آر کو) ڈرل کرنے میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ لگا، لیکن سوویت یونین کے خاتمے کے بعد کھدائی ترک کر دی گئی

یعنی اتنی زیادہ گہرائی میں سوراخ کرنے میں درپیش مشکلات کا مطلب یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر توانائی سے فائدہ اٹھانا اب تک ناممکن ثابت ہوا ہے

سطحِ زمین کے زیادہ قریب موجود نسبتاً نرم چٹان میں سوراخ کرنے کے بعد کویز انرجی نے روایتی ڈرل بِٹ کو ملی میٹر ویو انرجی سے تبدیل کر دیا، جو اپنے سامنے آنے والی زیادہ سخت چٹانوں کو پگھلانے کے بعد بھاپ بنا کر اڑا دیتی ہے

یہ طریقہ کار ایم آئی ٹی 15 نے کئی سال پہلے وضع کیا تھا، جسے اب وہ بالآخر لیبارٹری سے باہر نکالنے کے لیے تیار ہے

تاہم ریکارڈ گہرائی تک پہنچنے کے راستے میں اب بھی کئی رکاوٹیں موجود ہیں، جن میں ایک بار چٹان کے بھاپ میں تبدیل ہونے کے بعد زمین میں بنائے گئے سوراخ کے اندر سے راکھ نکالنا ہے

ہاؤڈ کہتے ہیں ”ہمارا موجودہ منصوبہ آئندہ چند سالوں میں فیلڈ میں پہلے سوراخ کرنا ہے۔ اور جبکہ ہم نے زیادہ گہرائی میں سوراخ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو ترقی دینا جاری رکھا ہوا ہے۔ ہم اپنے پہلے تجارتی جیوتھرمل منصوبوں کو بھی نسبتاً کم گہرائی میں تلاش کریں گے“

کویز انرجی کا دعویٰ ہے کہ کامیابی کی صورت میں کرہ ارض پر موجود کوئی بھی ملک ممکنہ طور پر توانائی کے معاملے میں آزاد ہو جائے گا

واضح رہے کہ یہ فرم ٹیکنالوجی کو تجارتی بنانے کی کوشش میں پہلے ہی چھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم اکٹھی کر چکی ہے۔

Tags:

deep wellDeepest WellEcosystemEnergyQuaysQuays Energy
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قبل از تاریخ کے انسانوں کی فرضی ’پالیو ڈائٹ‘ کی حقیقت کیا ہے؟

Next

کیا محمود خان اچکزئی کی جماعت تقسیم ہونے جا رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme