Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

”سوچ سکنے والا مواد بنا لیا“ سائنسدانوں کا دعویٰ

By Akhtar Rasool
اگست 26, 2022 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا مواد تیار کیا ہے جو ’سوچنے‘ کے قابل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے

اس تحقیق کی تفصیلات پر مشتمل ایک مطالعہ بدھ کو سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوا

پین اسٹیٹ یونیورسٹی اور امریکی فضائیہ کے محققین نے میکانیکی معلومات کی پروسیسنگ کو بروئے کار لانے اور اسے مواد کی ایک جدید شکل میں ضم کرنے کے لیے 1938ع سے ہونے والی تحقیق پر مزید کام کیا

واضح رہے کہ یہ ٹیکنالوجی مربوط سرکٹس پر مبنی ہے، جو عام طور پر سلیکون سیمی کنڈکٹرز پر انحصار کرتی ہے تاکہ معلومات کو اس طرح پراسیس کیا جا سکے، جس طرح انسانی جسم میں دماغ کا کردار ہے

تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ کمپیوٹر کی طرح کام انجام دینے کی صلاحیت رکھنے والے مربوط سرکٹ ہمارے ارد گرد ’تقریباً کسی بھی مواد‘ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جا سکتے ہیں

پین اسٹیٹ یونیورسٹی میں مکینیکل انجینیئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ریان ہارن نے کہا ”ہم نے ایک ایسا انجینیئرنگ مواد تیار کیا ہے، جو بیک وقت میکانیکی دباؤ کو محسوس کر سکتا ہے، سوچ سکتا ہے اور اس پر عمل کر سکتا ہے اور اسے اس طرح کے سگنلز پر کارروائی کے لیے درکار اضافی سرکٹوں کی بھی ضرورت نہیں ہے“

ان کا کہنا تھا ”یہ نرم پولیمر مواد ایک دماغ کی طرح کام کرتا ہے، جو عمل کرنے کے لیے علامات اور اعدادوشمار کی صورت میں معلومات لیتا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیجیٹل معلومات کے نئے سلسلے پیدا ہوتے ہیں، جو ردعمل کو کنٹرول کر سکتے ہیں“

سائنسدانوں کے مطابق یہ مواد دوبارہ تشکیل دیے جا سکنے والے سرکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہے، جو بیرونی محرکات وصول اور انہیں برقی معلومات میں تبدیل کر سکتے ہیں، جس کو بعد ازاں آؤٹ پٹ سگنل بنانے کے لیے پراسس کیا جا سکتا ہے

ٹیم نے مواد سے پیچیدہ حساب کتاب کروا کر اس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ اسے خودمختار سرچ اینڈ ریسکیو سسٹمز جیسی ایپلیکیشنز کو لائٹ سگنلز بھیجنے کی خاطر درکار ریڈیو فریکوئنسی کا پتہ لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

یہاں تک کہ ممکنہ طور پر اسے بائیو ہائبرڈ مواد میں بھی استعمال کرنا ممکن ہے، جو ہوا میں موجود بیماری پیدا کرنے والے جراثیم کی شناخت، انہیں الگ اور بے اثر کر سکتا ہے

اب سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ ایسا مواد بھی تیار کر لیں گے جو دیکھ کر معلومات پر اسی طرح عمل کر سکے، جس طرح یہ اشاروں کو ’محسوس‘ کرتا ہے

پروفیسر ہارن کہتے ہیں ”فی الحال ہم اس کو ’دیکھنے‘ والے ذرائع میں تبدیل کر رہے ہیں تاکہ اس ’چھونے‘ کے احساس کو بڑھا سکیں جو ابھی ہم نے بنایا کیا ہے“

انہوں نے مزید کہا ”ہمارا مقصد ایک ایسا مواد تیار کرنا ہے، جو کسی ماحول میں نشانات دیکھ کر اور ان پر عمل کر کے خودکار طریقے سے اپنا راستہ متعین کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور نقصان دہ چیزوں سے بچنے کا اہل ہو، مثلاً اگر اس پر کوئی پاؤں رکھ دے تو اس سے خود کو بچا سکے“

Tags:

Created MaterialMaterialScienceThinking Material
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ اور بلوچستان میں 1961ع کے بعد رواں سال سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

Next

دنیا کا واحد کیس: ایک شخص میں ایک ساتھ منکی پاکس، کرونا اور ایچ آئی وی انفیکشنز کی تصدیق!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme