Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

The-interesting-story-of-the-relationship-between-the-turkey-bird-and-the-formula-for-quitting-smoking
تعلیم و صحتاہم ترینتازہ ترینخبریں

سگریٹ چھوڑنے کے ’فارمولے‘ سے ٹرکی پرندے کے تعلق کی دلچسپ کہانی

By Akhtar Rasool
اپریل 12, 2024 5 Min Read
0

جب کوئی منفی عادت یا نشہ جیسے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی بات آتی ہے تو انگریزی میں اکثر ایک دلچسپ اصطلاح ’کولڈ ٹرکی‘ کا استعمال کیا جاتا ہے

لیکن سوال یہ ہے کہ شمالی امریکہ میں پائے جانے والے اس بڑے مرغے، جسے ’ٹرکی‘ کہا جاتا ہے، کا آخر سگریٹ چھوڑنے سے کیا لینا دینا۔۔ یوں سگریٹ چھوڑنے کے حوالے سے ٹرکی پرندے سے جڑی یہ بات کافی مضحکہ خیز لگتی ہے کیونکہ آج تک کسی نے ٹرکی کو تو سگریٹ پیتے ہوئے نہیں دیکھا۔۔ لیکن پھر بھی اس کے پیچھے کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔

ویب سائٹ ٹری ہگر کے مطابق سب سے پہلے یہ اصطلاح ڈاکٹر کارلیٹن سمن نے مریضوں کو چیک کرتے ہوئے استعمال کی تھی۔
اسی طرح ایک خیال یہ بھی ہے یہ اصطلاح 1920 میں ایک اخباری کارٹون میں استعمال کی گئی تھی، جس میں ایسے ٹرکی کو دکھایا گیا تھا، جس کے پر کھڑے تھے اور ناک سے پانی بہہ رہا تھا۔

اس کے نشہ آور چیز یا سگریٹ چھوڑنے سے تعلق کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ اس کوشش میں اکثر چھوڑنے والے کی حالت ایسی ہی ہو جایا کرتی ہے۔۔ طلب ہونے پر اس کو کبھی سردی لگتی ہے، کبھی رونگٹے کھڑے ہوتے محسوس ہوتے ہیں، تاہم بہت سے ماہرین اس کو درست عکاسی قرار نہیں دیتے۔

اسی طرح کچھ لوگ اس کو ’ٹاکنگ ٹرکی‘ کے محاورے سے جوڑتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر صاف اور براہِ راست بات کرنا اور مرکزی نکتے پر سیدھے پہنچ جانا۔ اس مناسبت سے یہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے ارادے کے قریب تر لگتی ہے کیونکہ اس میں بھی یکدم ہی قدم اٹھایا جاتا ہے۔

صحت کے حوالے سے کام کرنے والی ویب سائٹ ’آئی کین کوئیٹ‘ کے مطابق ویسے تو ’کولڈ ٹرکی میتھڈ‘ کی اصطلاح کسی بھی نشے کی عادت کو یک دم چھوڑنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، تاہم اس کا زیادہ استعمال تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے کیا جاتا ہے

یعنی کہا جا سکتا ہے اس میں سب سے زیادہ عمل دخل ارادے کا ہوتا ہے اور اس کے لیے کوئی متبادل چیز یا دوا وغیرہ نہیں لی جاتی۔

اگرچہ ’کولڈ ٹرکی‘ ایک مشہور طریقہ کار ہے اور اس کی وجہ سے بے شمار لوگ سگریٹ نوشی ترک کر چکے ہیں، تاہم دوسرے طریقہ ہائے کار کے مقابلے میں اس کے کامیابی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

اس میں کامیابی کے لیے مضبوط ارادے کے ساتھ کچھ خوشگوار خیالات اور آنے والے دنوں کی خوشنما تصویر کو بھی ملانا ضروری ہے۔

کولڈ ٹرکی پر جانے سے قبل کی تیاری کے لیے آپ کو تین قسم کی ذہنی حکمت عملی بنانا ہوگی، جس سے آپ کی طلب میں کمی آئے گی۔

یہ سوچیں کہ آپ کا ارادہ کسی ٹھوس چیز کی مانند آپ کو دکھائی دے رہا ہے، جس پر کوئی چیز اثر نہیں کر رہی بلکہ آپ جس حد تک تمباکو سے دور ہیں، وہ چیز مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے

جب آپ کو محسوس ہو کہ ارادہ کمزور پڑنے لگا ہے تو خود کو وہ تمام وجوہات یاد کروائیں کہ آپ سگریٹ کیوں چھوڑنا چاہتے تھے اور اس بات پر خود کو تسلی دیں کہ آپ کافی فاصلہ طے کر چکے ہیں۔

اسی طرح اپنے ارادے کو مزید مضوط بنانے اور اسے تقویت دینے کے لیے ایسی چیزوں یا مقامات پر جانے سے گریز کریں، جن سے تمباکو نوشی کی طلب بڑھنے کا امکان ہو۔

اس پیریڈ کے دوران کسی اور طریقہ کار کے بارے میں سوچنا بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس طریقہ کار کی وجہ سے آپ اسے اپنائیں گے اور اس کے بعد اسے چھوڑنے کے لیے کوئی اور طریقہ کار ذہن میں آ جائے گا۔
خود کو یقین دلائیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ارادہ مزید ہو رہا ہے، جس سے آپ کی طلب کے قابو میں آنے میں مدد ملے گی۔

جب لوگ ’کولڈ ٹرکی‘ کے ذریعے تمباکو نوشی چھوڑتے ہیں تو اس کے لیے کچھ منصوبہ بندی کرتے ہیں تاہم نیچے کچھ ایسے نکات بتائے جا رہے ہیں کہ اگر ان کو بھی شامل کر لیا جائے تو مزید بہتری ہو سکتی ہے۔

● تاریخ طے کریں: ماہرین کہتے ہیں کہ تاریخ طے کر لیں کہ اس کے بعد مکمل طور پر بند۔۔! تاہم بعض ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر آپ طے کریں گے کہ فلاں تاریخ سے سلسلہ چھوڑ دیا جائے گا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ابھی سے اس کو نہیں چھوڑ رہے، جس سے وہ تاریخ آنے پر بھی مسائل ہو سکتے ہیں۔

بہرحال تاریخ طے کی جائے یا فوری طور پر چھوڑ دی جائے، سارا دارومدار ارادے پر رکھا جائے اور اس کے لیے کوئی متبادل یا دوا نہ لی جائے۔
بعض ماہرین بتدریج کم کرنے، کوئی متبادل یا دوا لینے پر بھی زور دیتے ہیں تاہم کولڈ ٹرکی طریقے میں اس کی گنجائش نہیں۔ اگر ایسا کر لیا جاتا ہے تو پھر وہ کوئی اور میتھڈ بن جائے گا۔

●منصوبہ بندی کریں: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویسی صورت حال سے بچنے کی کوشش کریں، جن کے دوران آپ پہلے کش لگایا کرتے تھے۔ نئی سرگرمیوں کے ساتھ جڑیں تاکہ آپ کا دھیان پرانی عادات کی طرف نہ جائے۔
کوشش کریں کہ اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو بتائیں کہ آپ تمباکو نوشی چھوڑ چکے ہیں اور ان کی جانب سے حوصلہ افزائی عادت سے نکلنے میں مدد دیتی ہے۔

روزانہ جو پیسے سگریٹ پر خرچ کرتے تھے وہ روزانہ کی بنیاد پر ہی ایک طرف رکھتے جائیں کیونکہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آپ اس رقم سے اپنے لیے کوئی اچھی چیز بطور ریوارڈ خرید سکیں۔ طلب ہونے پر صرف وِل پاور یعنی قوتِ ارادی سے کام لیں۔

یہاں اس بات کا ذکر کرنا انتہائی ضروری ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے اثرات کے بارے میں درست معلومات اکثر خرافات کے زیر سایہ رہتی ہیں۔ یہ خرافات اکثر تمباکو کی صنعت کی طرف سے اشتہارات، مارکیٹنگ، مصنوعات کی جگہ کا تعین اور دیگر حربوں کے ذریعے پھیلائی جاتی ہیں۔ تمباکو نوشی کرنے والے ان خرافات کو تمباکو نوشی جاری رکھنے کے جواز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کو مؤثر طریقے سے چھوڑنے کے لیے، ایک شخص کو اپنے "نیکوٹین فلٹر” کو توڑنے اور ان خرافات کا تنقیدی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

تمباکو نوشی ترک کرنے کے ارادے سے باز رکھنے کے بارے میں چند عام خرافات کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے:

● تمباکو نوشی تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
●تمباکو نوشی غیر صحت بخش تو ہے۔۔ لیکن بہت سی دوسری چیزیں آپ کے لیے اتنی ہی بری ہیں!
●”اگر میں چھوڑ دوں تو میرا وزن بڑھ جائے گا۔“
●”میں جوان ہوں، میں اگلے چند سالوں میں چھوڑ دوں گا۔“
●سگریٹ نوشی پرکشش اور سیکسی لگتی ہے۔
●”ایک سگریٹ سے کون سا آسمان ٹوٹ پڑے گا۔۔”
●”میں ہلکا سگریٹ پیتا ہوں/ میں صرف تھوڑا سا سگریٹ پیتا ہوں، اس لیے یہ اتنا برا نہیں ہے“
●صرف بوڑھے لوگ سگریٹ نوشی سے متعلق بیماریوں سے مرتے ہیں.

Tags:

blurb of the bookcooking podcastdangers of fructoseeditorial analysis of the hindufruit and honey on carnivoregrand orientHistoryjonak the night lighterkiller hogs the bbq rubloyal dog story booksmini storymodern historyorgan meat on the carnivore dietpoison theory of chronic diseaseread and discoverread and imagineStudytales of the cocktailthethe hindu analysisthe hindu newspaper todaythe plant free mdturkey vulture
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
The-most-powerful-solar-panel-in-history-a-thousand-times-more-powerful-than-expected-and-free-electricity.-The-researchers-themselves-were-surprised-at-the-discovery
Previous

تاریخ کا سب سے طاقتور سولر پینل: توقع سے ہزار گنا زیادہ طاقتور اور مفت بجلی۔ دریافت پر محققین خود بھی حیران!

UN-Genocide-Report-Part-III
Next

اقوامِ متحدہ کی نسل کشی رپورٹ (قسط سوم)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme