Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں شوگر میں مبتلا ہو رہی ہیں!

By Akhtar Rasool
جولائی 9, 2022 2 Min Read
0

ساحلوں پر پائی جانے والی اگوانا چھپکلیاں سیاحوں کی وجہ سے شوگر کی بیماری کا شکار ہو رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سیاح انہیں روزانہ ضرورت سے زائد انگور کھلا رہے ہیں، جن سے ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ رہی ہے

باہاماس کے جزائر پر بھاری بھرکم اگوانا چھپکلیاں عام پائی جاتی ہیں۔ سخت حفاظتی ماحول میں سیاح انہیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں

یہاں آنے والے سیاحوں نے انہیں انگور کھلانا شروع کر دیے، کیونکہ اس سے قبل سائنسدانوں نے مشورہ دیا تھا کہ ان چھپکلیوں کو روٹی کی بجائے انگور کھلائے جائیں

ماہرین نے انگور کھلانے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی فراہم کی ہیں یعنی لکڑی پر انگور لگا کر انہیں کھلایا جائے بصورتِ دیگر ان کے منہ میں کچھ ریت بھی جا سکتی ہے

یہاں آنے والے افراد نے اس کے بعد جانوروں کو اندھا دھند انگور کھلائے، جن سے کئی چھپکلیوں کے جسم میں گلوکوز کی مقدار بڑھ چکی ہے

واضح رہے کہ معدومیت کے شطرے سے دوچار اس نایاب جانور کو پہلے ہی تحفظِ فطرت کی بین الاقوامی تنظیم (آئی یو سی این) کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اب سیاحوں کی جانب سے غیر صحت مندانہ رویے سے ان کی بقا کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں

شمالی باہاما کی چھپکلیوں پر شائع تحقیق کے مطابق انسانوں سے دور چھپکلیوں کے مقابلے میں سیاحوں تک رسائی والی چھپکلیوں کے خون میں گلوکوز کی زائد مقدار دیکھی گئی ہے

اس کے علاوہ ایکو ٹورزم سے یہ بے زبان چھپکلیاں تناؤ اور دباؤ میں بھی آرہی ہیں، جو ان کی بقا کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے

یہاں تک کہ اگر سیاح کوڑا کرکٹ بکھیرتے ہیں تو وہ بھی ان کے پیٹ میں جاکر کئی بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے

سب سے اہم بات یہ ہے کہ بعض چھپکلیوں میں خون میں شوگر قابو کرنے کی صلاحیت بھی ماند پڑچکی ہے یا مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے

کہا گیا ہے کہ اگلی تحقیق میں چھپکلیوں پر شوگر کے جسمانی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Tags:

DiabetesIguanaIguana lizardslizardssuffering diabetessuffering from diabetes
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات، لاہور ایئرپورٹ پر تین گھنٹوں کے لیے پروازوں پر پابندی

Next

اٹک سے چکوال، چکوال سے لاہور، اینکر عمران ریاض کے خلاف کارروائی مسلسل جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme