Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات، لاہور ایئرپورٹ پر تین گھنٹوں کے لیے پروازوں پر پابندی

By Akhtar Rasool
جولائی 9, 2022 2 Min Read
0

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر لاہور میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر دو ماہ کے لیے تین گھنٹوں کی پابندی لگا دی ہے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ”لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 جولائی سے 15 ستمبر تک صبح 5 سے 8 بجے کے دوران طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی ہوگی“

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے ”مون سون میں پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ملکی و غیرملکی ایئرلائنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سختی سے وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے“

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے ”کسی بھی ہنگامی صورت حال میں طیارہ پندرہ منٹ پیشگی اطلاع کے بعد لینڈنگ کرسکے گا“

دوسری جانب اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی شروع کر رکھی ہے

گذشتہ ماہ سول ایوی ایشن نے پری مون سون اور مون سون کے موسم میں لاہور ایئرپورٹ پر مزید برڈ شوٹرز بھی تعینات کیے تھے

سول ایوی ایشن کے مطابق مون سون کے موسم میں پرندوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر صبح کے وقت 12 جبکہ دوپہر کی شفٹ میں 10 برڈ شوٹرز موجود رہتے ہیں اور رن وے پر گشت کرتے ہیں

بیان میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ’پرندوں کو ڈرانے کے لیے پٹاخے چلائے جاتے ہیں اور آخری حربے کے طور پر پرندوں کو گولی بھی مار دی جاتی ہے‘

’ہر آنے اور جانے والی پرواز سے قبل پرندوں کو رن وے سے دور رکھنے کے لیے تین سے چار گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں اور پریشر ہارنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے ’رن وے اور اس کے اس پاس کیڑے مکوڑوں کی صفائی کے لیے رن وے سویپر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پرندوں کی خوراک بننے والے کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے کیڑے مار دوا کا سپرے بھی کیا جا رہا ہے‘

اعلامیے کے مطابق ’ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں ٹیک آف اور لینڈنگ والے علاقوں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ کچرے کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگانے اور صدقہ یا عید قرباں کے گوشت کے حوالے سے پرندوں کی سرگرمیوں کے خطرات کو اجاگر کیا جا سکے۔‘

Tags:

Bird collisionsflight banLahore Airport
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”نثری قصیدہ“ صحافت کی نئی صنف

Next

سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں شوگر میں مبتلا ہو رہی ہیں!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme