Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سیارچوں کی دریافت : ستاروں کی سہیلی آٹھ سالہ برازیلی لڑکی نے ریکارڈ بنا لیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 2, 2021 2 Min Read
0

ساؤ پالو : برازیل کی ستاروں کی سہیلی آٹھ سالہ بچی نکول اولیویرا نے تب سے ہی ستاروں کو بانہوں میں بھرنے کے لیے اپنے بازو پھیلانا شروع کردئیے تھے، جب اس نے پاؤں پاؤں چلنا شروع کیا تھا. اب انہیں دنیا کی سب سے کم عمر لیکن غیر تعلیم یافتہ ماہرِفلکیات کا اعزاز دیا گیا ہے

نکول اس وقت ناسا سے وابستہ ایک پروگرام سے سیارچوں کی تلاش پر تحقیق کر رہی ہے۔ وہ دنیا بھر کی سائنسی کانفرنسوں میں شرکت کرکے بڑے ماہرین اور سائنسدانوں سے تبادلہ خیال بھی کرتی ہے

اس کا کمرہ نظامِ شمسی سمیت ستاروں اور سیاروں کی تصویروں سےبھرا ہوا ہے ۔ جگہ جگہ خلائی جہاز اور راکٹوں کے ماڈل رکھے ہیں، جبکہ دو بڑے اسکرین پر وہ ستاروں اور سیاروں کی تصویروں کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔ ناسا کے اس منصوبے کو ’ایسٹرائڈ ہنٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں نوعمر اور بچوں کو خلائی اجسام دریافت کرنے کا موقع دیا جاتا ہے

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اب تک وہ اٹھارہ سیارچے تلاش کر چکی ہے، جو اس عمر میں ایک غیرمعمولی کارنامہ ہے۔ ان کے نام اس کے والدین، اہلِ خانہ اور برازیل کے مشہور سائنسدانوں پر رکھے گئے ہیں۔ ناسا نے ہر دریافت پر انہیں ایک سند دی ہے ۔ ساتھ ہی وہ سیارچوں کی دریافت میں اٹلی کے اٹھارہ سالہ نوجوان لوئگی سنینو کا رکارڈ توڑ چکی ہیں

نکول کو فلکیات پڑھانے والے استاد ہیلی مارزیو روڈریگز کہتے ہیں کہ اس بچی کی نظر اتنی تیز ہے کہ یہ فوری طور پر سیارچے پہچان لیتی ہے، بلکہ دوسروں کی بھی مدد کرتی ہے۔  اسکالرشپ کی وجہ سے وہ برازیل کے مشہور اسکول میں پڑھ رہی ہے، جہاں فلکیات کی شوقیہ تعلیم بھی دی جاتی ہے

ستاروں کی سہیلی نکول کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جب وہ چار سال کی عمر میں تھی، تو اس نے دوربین کی فرمائش کی اور رو رو کر پورا گھر سر پر اٹھا لیا۔ تب اس کے والدین کو معلوم ہوا کہ اسے آسمانوں کا جنون ہے۔ وہ اب برازیل کے وزرائے سائنس و تعلیم سے ملاقات کر چکی ہے اور مستقبل میں اییئرواسپیس اینجینیئر بننا چاہتی ہے ۔ اسے راکٹ بنانے کا شوق ہے اور وہ ناسا میں کام کرنا چاہتی ہے.

Tags:

AstrometryAstronomyBrazilian Little girl
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لیونل میسی لُٹنے سے بال بال بچ گئے

Next

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بننے کے لئے متحرک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme