Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دے کر گدھوں کی ہتک پر عدالت میں درخواست دائر

By Akhtar Rasool
جولائی 1, 2022 3 Min Read
0

کراچی کے ایک شہری نے گدھوں کو سیاست دانوں سے تشبیہ دے کر گدھوں کی ہتک کرنے کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے، جس پر عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے جواب طلب کر لیا ہے

کراچی کے ضلع جنوبی کی سیشن اور ڈسٹرکٹ عدالت میں 29 جون کو ایک مقامی وکیل بیریسٹر اختر حسین جبار کے خلاف گدھوں کے لیے ’غیر اخلاقی‘ زبان استعمال کرنے پر درخواست دائر کی گئی ہے

درخواست ایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ صابر بھٹی کے بیٹے سرور بھٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 جون کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا، جو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں جاری ایک سیاسی مہم کے دوران بنایا گیا تھا۔ ’اس وڈیو میں محنتی جانور گدھے کا نام غلط طریقے سے استعمال کیا گیا‘

’اختر حسین نامی شخص کی جانب سے فیسبک پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا گیا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسیدان گدھے ہیں۔ جب کہ گدھا تو کافی محنت کرنے والا جانور ہے جو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ اس جانور کے خلاف ایسی زبان استعمال کی گئی جو کہ اس معاشرے کے اخلاقی دائرے سے باہر ہے‘

درخواست کنندہ کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلستان جوہر اور ایس ایس پی کمپلینٹ سیل میں اس کیس کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کر دیا

فیسبک پر 26 جون کی شام بیریسٹر اختر حسین کے اکاؤنٹ سے ایک لائیو وڈیو جاری کی گئی۔ اس وڈیو میں ناصرف گدھے بلکہ بندروں اور کتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جب کہ کیس صرف گدھوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر کیا گیا

قانونی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

اس کیس کے حوالے سے معاشرتی مسائل اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی قانونی ماہر ایڈووکیٹ سندھ ہائی کورٹ ردا طاہر کا کہنا ہے ’اس کیس کے ذریعے عدالت کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے‘

انہوں نے کہا ’پولیس نے اس کیس میں ایف آئی آر اس لیے درج نہیں کی کیوں کہ یہ کوئی مجرمانہ کیس نہیں ہے۔ ایک مجرمانہ کیس تب شروع ہوتا ہے جب کسی کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی جاتی ہے‘

’پولیس صرف cognisable offences یعنی قابل شناخت جرائم میں ہی ایف آئی آر درج کرتی ہے جس میں پولیس کسی وارنٹ کے بغیر ملزم کو گرفتار کرسکتی ہے۔ مگر پولیس non-cognisable offences یعنی ناقابل شناخت جرائم یا پھر nonserious offences چھوٹے جرائم میں ایف آئی آر درج نہیں کر سکتی۔‘

انہوں نے کہا ’یہ درخواست سی آر پی سی (کرنمل پروسیجر کوڈ) کے سیکشن 22 اے اور 22 بی کے تحت سیشن عدالت کے جسٹس آف پیس کو بھیجی گئی تھی۔ سیشن عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایس ایچ او اور ایڈٰیشنل ڈائریکٹر کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے پر ایک تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔‘

’عدالت کا احترام کرتے ہوئے ایک وکیل کی حیثیت سے میرا یہ ماننا ہے کہ عدالت میں اس طرح کے کئی کیسز آتے ہیں مگر انہیں Frivolous Litigation یعنی غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ کیس اتنا مضبوط نہیں ہے۔ مگر اکثر وکیل یہ جانتے بوجھتے ہوئے کہ ان کے دلائل مضبوط نہیں ہیں پھر بھی عدالت میں ایسے کیس چلاتے ہیں جس سے اس کا وقت ضائع ہوتا ہے۔‘

Tags:

DonkeyPoliticians
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جبری گمشدگی کے شکار حفیظ بلوچ تمام الزامات سے بری ”آخر میرے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟“

Next

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے بیس سال، یہ عدالت کیا کرتی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme