Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی پر بڑی پابندی لگا دی

By Akhtar Rasool
فروری 28, 2021 1 Min Read
0

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی کے دارالحکومت کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے سینیٹ انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے، ہر جماعت اپنے امیدوار کی جیت کے لئے کوشاں اور اپنے ارکان پر نظر رکھتے ہوئے روابط کو تیز کررہی ہے

اسی سلسلے میں سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام صوبائی وزراء کو کراچی سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے اور ارکانِ سندھ اسمبلی کو عمومی سرگرمیاں بھی محدود رکھنے کا کہا ہے

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ارکانِ سندھ اسمبلی کو کراچی میں متحرک رکھنے کے لئے دعوتوں کا اہتمام کیا جائے گا، اس حوالے سے صوبائی صدر نثار کھوڑو آج سندھ سے سینیٹ امیدواروں اور ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، یکم مارچ کو صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی جانب سے دعوت کا انعقاد کیا جائے گا، جب کہ 2 مارچ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی ارکانِ سندھ اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے

دوسری جانب سندھ اسمبلی کی دو پارلیمانی جماعتوں تحریک لبیک پاکستان اور ایم ایم اے کے چار ارکان سے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت نے رابطہ کیا ہے، اور چاروں ارکان سے سینیٹ کی جنرل اور خواتین نشستوں پر ووٹ کی درخواست اور حمایت کی اپیل کی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺳﯿﻨﯿﭧ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﻮﮌ ﺗﻮﮌ،  ﺍﺧﺘﺮ ﻣﯿﻨﮕﻞ کی پھر پی ٹی آئی سے ﻣﻼﻗﺎتیں، ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ پی ڈی ایم ﺍﺗﺤﺎﺩ

Next

سام سنگ نے 50 میگا پکسل کیمرا سینسر پیش کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme