Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سام سنگ نے 50 میگا پکسل کیمرا سینسر پیش کر دیا

By Akhtar Rasool
فروری 28, 2021 2 Min Read
0

دنیا کی بڑی موبائل کمپنیوں میں سے ایک سام سنگ نے دنیا کا جدید ترین اسمارٹ فون کیمرا سینسر پیش کردیا ہے، جس کی بدولت صارفین 50 میگا پکسل کی تصویریں کھینچ سکیں گے جبکہ اس سے 480 فریم فی سیکنڈ (480 ایف پی ایس) شرح والی فل ایچ ڈی ویڈیوز بنانا ممکن ہوگا

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی مشہور ’’سام سنگ الیکٹرونکس‘‘ کے بنائے ہوئے اس نئے کیمرا سینسر کو Iso Cell GN2 کا نام دیا گیا ہے جس سے اسمارٹ فون فوٹوگرافی/ ویڈیوگرافی میں نمایاں تبدیلی آئے گی

ایسے کیمروں کا پکچر ریزولیوشن 8,160 ضرب 6,144 پکسل (یعنی مجموعی طور پر 50 میگا پکسل سے بھی زیادہ) ہوگا اور اس کے ذریعے 24 ایف پی آر پر ’’ایٹ کے‘‘ (8K) ریزولیوشن والی ویڈیوز بھی بنائی جاسکیں گی

جب کہ اگر آپ ’’سپر سلوموشن‘‘ کے قابل ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں تو ان کیمروں کی مدد سے 480 ایف پی آر پر 1080 پی (ایچ ڈی) کوالٹی ویڈیو بنائی جا سکے گی یعنی  480 ایف پی آر والی صرف ایک منٹ کی ویڈیو اگر ’’نارمل‘‘ یعنی 24 ایف پی آر کی رفتار سے چلائی جائے تو وہ 20 منٹ میں مکمل ہوگی

خصوصی انتظام کے تحت یہی کیمرا سینسر 100 میگا پکسل تک کی تصویریں کھینچنے کے قابل بھی ہوگا

کم روشنی کی صورت میں اس کا سینسر (اپنے خودکار الگورتھم کی مدد سے) بڑی پکسلز استعمال کرتے ہوئے روشن اور صاف ستھری تصویریں/ ویڈیوز بھی بنا سکے گا

قدرے تکنیکی الفاظ میں بات کی جائے تو ’’آئسوسیل جی این 2‘‘ موبائل کیمرا سینسر میں ہر پکسل کی جسامت صرف 1.4 مائیکرومیٹر، یعنی انسانی بال کے مقابلے میں بھی 53 گنا مختصر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سینسر کی مجموعی چوڑائی صرف 11 مربع ملی میٹر (1.1 مربع سینٹی میٹر) سے کچھ ہی زیادہ ہے

واضح رہے کہ پچھلے سال یعنی 2020ع میں سام سنگ، ہواوے، شیاؤ می اور موٹرولا کی جانب سے 108 میگاپکسل ریزولیوشن والے اسمارٹ فون کیمرے پیش کیے جاچکے ہیں مگر ان میں پکسل سائز 1.66 مائیکرو میٹر سے 2.44 مائیکرومیٹر تک تھا۔ سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون کیمرا سینسر ان سب کے مقابلے میں کم پکسل سائز کا حامل ہے

یہ کیمرا سینسر سام سنگ کے کونسے اسمارٹ فون کا حصہ بنے گا؟ اس بارے میں فی الحال سام سنگ کی پریس ریلیز میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ البتہ ٹیکنالوجی کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والی بعض ویب سائٹس سے اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ شیاؤ می کمپنی نے اپنے اگلے ’’شیاؤ می 11 الٹرا‘‘ اسمارٹ فون میں سام سنگ آئسو سیل جی این 2 کیمرا سینسر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

Tags:

SamsungXiomi MI
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی پر بڑی پابندی لگا دی

Next

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻻﭘﺘﺎ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺳﺎﻟﮩﺎ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﻣﻐﺮﺑﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻻﭘﺘﺎ ﮐﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺯﯾﺎﺏ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme