Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Maybe-thats-the-plan
کالماہم ترینتازہ ترین

شاید یہی تو پلان ہے؟

By Akhtar Rasool
فروری 5, 2024 3 Min Read
0

پاکستان کی معروف شخصیات نے عوام سے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ وہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے گھروں سے نکل کر زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کریں۔

مشہور کامیڈین تابش ہاشمی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پر ویڈیو میں پاکستانی قوم کو پیغام دیا کہ اگر آپ ووٹ نہیں ڈالتے تو ملکی حالات پر آپ کا شکایت کرنا نہیں بنتا۔

ہر بار عام انتخابات سے قبل اس قسم کے پیغامات آتے ہیں اور عوام الناس کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہتے ہیں اور کہیں بھی کیوں نہیں۔ 2008 کے انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا جو 2013 میں بڑھ کر 55 فیصد ہوا، تاہم 2018 کے انتخابات میں یہ شرح گر کر 51 فیصد ہو گئی۔

آخر لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہتے؟ سب سے پہلی بات تو یہ کہ ووٹ ڈالنا نہ ڈالنا ہر شخص کی اپنی موٹیویشن پر منحصر ہے۔ اگر ایک شخص سیاست میں دلچسپی لیتا ہی نہیں تو وہ ووٹ ڈالنے نہیں جائے گا۔

اس شخص کے نزدیک ووٹ ڈالنا ضروری نہیں، لیکن اگر وہی شخص یہ سمجھے کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف اس کا حق ہے بلکہ ایک سماجی ذمہ داری بھی ہے تو اس صورت میں وہ ضرور الیکشن کے دن ووٹ ڈالے گا۔

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے خیال میں ان کے ووٹ سے کیا فرق پڑ جائے گا۔ ایسے لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ لاکھوں افراد ووٹ ڈالیں گے اور ان کے ایک ووٹ سے کیا فرق پڑ جائے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا کیوں کہ ایک ایک ووٹ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو پورے نظام سے اتنا مایوس ہو چکے ہوتے ہیں کہ ان کا کہنا ہوتا ہے ’سلیکشن‘ میں ووٹ دینے کا فائدہ کیا۔

ووٹ جس کو بھی دیا جائے، آخر میں تو اسی نے آنا ہے، جس کے ساتھ پہلے سے ڈیل ہو چکی ہے اور الیکشن انجینیئرنگ کر کے، بیلٹ باکس بھر کے، جعلی ووٹ ڈال کر اسی کو جتوایا جائے گا جس کو جتوانا ہے۔

ہمارے ملک میں ایسے بھی لوگ ہیں جو پی ڈی ایم حکومت کے جانے کے بعد سے ہر محفل میں ایک ہی موضوع پر بحث کرتے رہے کہ الیکشن کب ہوں گے اور ’ہم تو ضرور ووٹ ڈالنے جائیں گے۔‘

اور جب انتخابات میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے تو کہا کہ کس پولنگ اسٹیشن میں ہمارا ووٹ ہے اور جب معلوم کیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنا ووٹ لاہور سے اسلام آباد منتقل ہی نہیں کروایا۔

اب بحث چل رہی ہے کہ کیا ہمارے ووٹ اتنے قیمتی ہیں کہ ہم لاہور جائیں اور ووٹ ڈالیں یا اگر ہم نہیں جاتے تو پھر ہمارا ووٹ فلاں پارٹی کو ڈال دیا جائے گا جس کو ہم نے ووٹ نہیں دینا۔

اگرچہ اس بار جن سے بھی ملا جاتا ہے، تو وہ کافی پرجوش ہیں کہ وہ جائیں گے اور ووٹ ضرور دیں گے۔ کل ہی ایک محفل میں بات ہو رہی تھی تو تقریباً سب ایک بات پر متفق تھے کہ ووٹ ڈالیں گے اور اس لیے نہیں کہ یہ ان کا حق ہے یا سوک ڈیوٹی ہے، بلکہ اس لیے کہ جنہوں نے جن کے حق میں بیلٹ باکس بھرنے ہیں یا جس کو جتوانے کی بات ہو چکی ہے، ان کے لیے کام مشکل بنایا جائے۔

لیکن ایک بات، جس پر سب متفق تھے، وہ یہ تھی کہ اگر اس بار کسی ایک جماعت کے حامیوں کو روکا گیا یا دھاندلی ہوئی تو پھر آئندہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ کبھی زیادہ نہیں رہے گا کیوں کہ نوجوان نسل اپنی پہلی نسل کی طرح بدظن ہو جائے گی اور وہ ووٹ دینے کے لیے نہیں نکلے گی۔

شاید یہی تو پلان ہے؟

بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
(نوٹ: کسی بھی بلاگ، کالم یا تبصرے میں پیش کی گئی رائے مصنف/ مصنفہ/ تبصرہ نگار کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے سنگت میگ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔)

Tags:

batman kills the suicide squadbatman's contingency plansbest medicare supplement plansbug out plancbc news the nationalcbc the nationalerica stefanko takes the standhow to do what you plankill the batmanman with a planmaybemaybe it's memedicare plan gmedigap plan gmedigap plan nmedigap plansplanplan gsimple planstar wars no planstar wars planthethe flashthe nationalthe national livethe wbwhat are the tories up to
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
The-apparently-quiescent-moon-also-has-earthquakes-and-is-shrinking-research-shows
Previous

بظاہر پرسکون چاند پر زلزلے بھی آتے ہیں اور یہ سکڑ بھی رہا ہے، تحقیق

Marriage-of-widow-democracy-in-Askari-Darul-Aman
Next

عسکری دارالامان میں بیوہ جمہوریت کی شادی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme