Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

شرح پیدائش میں کمی کے باعث بچوں کی قلت۔۔ جنوبی کوریا کے چائلڈ اسپیشلسٹ پیشہ چھوڑنے پر مجبور!

By Akhtar Rasool
جولائی 7, 2023 3 Min Read
0

شرح پیدائش کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے ترقی پذیر ملک جنوبی کوریا میں بچوں کی پیدائش نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اس حد تک قلت ہو گئی ہے کہ ماہرینِ امراضِ اطفال کی جانب سے اپنا پیشہ چھوڑنے کے رجحان میں تیزی آ گئی ہے

جنوبی کوریا کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے، جہاں پہلے ہی شرح پیدائش انتہائی کم ہوتی ہے۔ جنوبی کوریا کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک جاپان، سنگاپور اور چین میں بھی شرح پیدائش کم ہے، لیکن وہاں اس میں بہتری دیکھی جا رہی ہے

جنوبی کوریا میں چند سال قبل تک وہاں ایک خاتون ایک بچے کی شرح تھی لیکن اب وہاں ہر خاتون ایک بچہ بھی پیدا نہیں کر رہی

یہی وجہ ہے کہ جنوبی کوریا میں جہاں ایک طرف بچوں کے پیدا نہ ہونے کی وجہ سے جہاں زائد العمر افراد کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے، وہیں اب جنوبی کوریا کے بچوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے اپنا پیشہ چھوڑنے کے رجحان میں تیزی دیکھی جا رہی ہے

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا میں کسی بھی بیمار بچے کو ہفتوں تک ڈاکٹر کا انتظار کرنا پڑتا ہے جب کہ بعض اوقات بیمار بچوں کا انتظار توقع سے زیادہ ہوجاتا ہے، کیوں کہ وہاں ڈاکٹرز کم ہونے لگے ہیں

جنوبی کوریا کی پیڈیارک ایسوسی ایشن کے مطابق دارالحکومت سیول کے نوے فی صد ماہرین امراض اطفال اپنا پیشہ چھوڑ یا تبدیل کر چکے ہیں

تنظیم کے مطابق بچوں کی کم پیدائش کی وجہ سے ماہرین امراض اطفال کو اسی شعبے میں کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا، جب کہ حکومت کی جانب سے بھی انہیں کوئی خصوصی مراعات نہیں دی جا رہیں، جس وجہ سے وہ اپنا پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہیں

پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ زیادہ تر چائلڈ اسپیشلسٹس ڈاکٹرز نے اپنے کلینکس بند کردیے جب کہ دیگر نے شعبہ تبدیل کر دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود تنظیم نے گزشتہ ماہ چائلڈ اسپیشلسٹ کے لیے ایک منفرد سیمینار منعقد کیا، جس میں ماہرین امراض اطفال کو تجاویز دی گئیں کہ وہ اپنا شعبہ چھوڑ کر کون سے شعبے میں جا سکتے ہیں

مذکورہ سیمینار میں ماہرین امراض اطفال کو تجاویز دی گئیں کہ وہ کاسمیٹک اور پلاسٹک سرجری جیسے شعبوں میں جائیں یا پھر بالغان کی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو اپنائیں

تنظیم کے مطابق گزشتہ چند سال میں جنوبی کوریا میں بچوں کے ڈاکٹرز تیزی سے اپنا پیشہ تبدیل کر رہے ہیں جب کہ حکومت بچوں کے ڈاکٹرز کو خدمات برقرار رکھنے کے لیے آمادہ نہیں کر پا رہی، نہ ہی انہیں کوئی اچھی مراعات دی جا رہی ہیں

ماہرین کے مطابق بچوں کے ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے بھی بعض جوڑے بچے پیدا کرنے سے خوف زدہ ہیں، کیوں کہ انہیں ڈر لگا رہتا ہے کہ اگر ان کے بچے ہوگئے اور وہ بیمار ہوگئے تو ان کا علاج کون کرے گا

دوسری جانب حکومت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کی جانب سے ماہرین امراض اطفال کو کوئی اضافی مراعات نہیں دی جا رہیں، تاہم حکومت نے عندیہ دیا کہ وہ جلد اس حوالے سے اہم پالیسی بنائے گی

حکومت ممکنہ طور پر ہسپتالوں میں بچوں کے امراض کے وارڈز اور ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے سخت پالیسیاں بنائے گی اور ہسپتال انتظامیہ کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ ماہرین امراض اطفال مقرر کریں، ورنہ انہیں ایمرجنسی وارڈز بھی نہیں چلانے دیے جائیں گے

ملک میں ماہرین امراض اطفال کی کمی کی وجہ سے خراب صورتحال پر ماہرین اور عام افراد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صورتحال پر ابھی سے قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی اور بچے کسی بڑی بیماری کے بغیر بروقت طبی امداد نہ ملنے پر مرنے لگیں گے۔

Tags:

4-year-old girl falls out the back of a moving vanaround the worldbirth rateextra body parts in the worldis south korea a good place for indianis south korea a good place to livereality of korean culturereality of korean dramareality of korean guysreality of korean societyreasons why living in korea is like hellsouth korea birth ratesouth korea fertilitysouth korea fertility ratesouth korea travelthe center for children’s health
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسرائیل کی لبنانی علاقے کو ضم کرنے کی کوشش، سرحد پر سخت کشیدگی

Next

ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 7، جس میں ولن انسان نہیں مصنوعی ذہانت ہوگی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme