Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

شفقت چیمہ ساتھی اداکار سعود کے حوالے سے ایک واقعے کا ذکر کرکے رو پڑے

By Akhtar Rasool
اگست 7, 2021 2 Min Read
0

کراچی : پاکستانی فلموں کے مقبول ولن شفقت چیمہ اپنے ساتھی اداکار سعود کے حوالے سے ایک شو میں شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے

شفقت چیمہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا، جس میں ان کی جان جاتے جاتے بچی تھی

شفقت چیمہ نے بتایا کہ فلم ’’دل سنبھالا نا جائے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران راول ڈیم میں میرا اور سعود کا ایک فائٹنگ سین ہو رہا تھا، اس روز ڈیم میں پانی زیادہ تھا اور مجھے تیرنا نہیں آتا لیکن سعود کو تیرنا آتا تھا۔ شفقت چیمہ نے بتایا جب میں اور سعود لڑتے لڑتے پانی میں کودے تو ہم دونوں ہی گہرائی میں پانی میں اندر چلے گئے

شفقت چیمہ کا کہنا تھا کہ جب ہم دونوں نے سر پانی سے باہر نکالا تو ہم 12 یا 14 فٹ دور جاچکے تھے۔ سعود کو تیرنا آتا تھا لہٰذا میں نے سعود کو کہا مجھے تیرنا نہیں آتا، مجھے پکڑلو مجھے بچالو، لیکن سعود نے مجھے دھکا دے کر دور پھینک دیا اور خود تیرتا ہوا باہر نکل گیا اور میں چلاتا رہ گیا کہ لوگو مجھے بچالو، میرے پاؤں زمین پر نہیں آ رہے

پروگرام کے دوران یہ واقعہ بتاتے ہوئے شفقت چیمہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ رو پڑے. انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ میری حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ میرا چھوٹے بھائی ندیم چیمہ سے میری یہ حالت نہیں دیکھی گئی اور وہ مجھے بچانے کے لئے پانی میں کود گیا لیکن اسے بھی تیرنا نہیں آتا تھا، پھر مجھے ہوش نہیں آیا صرف اتنا یاد ہے کہ ہم دونوں بھائیوں کو بچانے کے لیے کوئی شخص جو ﷲ کا فرشتہ بن کر آیا تھا، پانی میں کودا اور اسی نے ہمیں بچا لیا اور ہمیں کنارے تک لے کر آیا۔ بہت مشکل سے ہماری جان بچی کیونکہ جب مجھے اور میرے بھائی کو پانی سے باہر نکالا گیا تو ہم دونوں کے پیٹ اور پھیپھڑوں میں پانی بھرا ہوا تھا

شفقت چیمہ نے بتایا پانی سے باہر آنے کے بعد جب مجھے ہوش آیا تو مجھے پہلا خیال اپنے بھائی کا آیا اور میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے ’’ندیم میرا بھائی مرگیا‘‘۔ لیکن میرے بھائی کو بھی بچالیا گیا تھا اور جب ہم دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو ایک دوسرے کے سینے سے لگ کر اس طرح روئے تھے جیسے ہم زندگی میں پہلی بار ملے ہوں

شفقت چیمہ نے جب اس خوفناک حادثے کے بارے میں بتایا تو شو میں موجود دیگر لوگوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔ شفقت چیمہ  نے کہا فلموں میں جونیئر آرٹسٹ ہوتے ہیں ان سے بھی پیار کرنا چاہئے۔ شو میں موجود ایک شخص نے کہا ہمارے یہاں فلموں میں ڈائریکٹر ہالی ووڈ کی طرح کا سین شوٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن فنکاروں کی حفاظت کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاتا

Tags:

LollywoodPakistani Film IndustrySaud RanaShafqat Cheema
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بابلی تختی میں قدیم پروٹو میتھ کی حیرت انگیز دریافت نے کئی دعووں کو غلط ثابت کر دیا

Next

یوٹیوب نے ‘شارٹس’ پر مقبول وڈیوز بنانے والوں کے لیے ادائیگی کا آغاز کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme