Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یوٹیوب نے ‘شارٹس’ پر مقبول وڈیوز بنانے والوں کے لیے ادائیگی کا آغاز کر دیا

By Akhtar Rasool
اگست 7, 2021 2 Min Read
0

مقبول وڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی مختصر وڈیو فیچر ‘شارٹس’ کا استعمال کرنے والے تخلیق کاروں کے لیے رکھے گئے 10 کروڑ ڈالر میں سے لوگوں کو ادائیگی کرنا شروع کر دی ہے

یوٹیوب شارٹس، جسے رواں سال مارچ میں امریکہ میں لانچ کیا گیا تھا،  ٹک ٹاک ہی کی طرح کی ایک ایپ ہے، جہاں صارفین ساؤنڈ اور میوزک کے ساتھ 60 سیکنڈ دورانئے کی مختصر وڈیو بنا سکتے ہیں

یوٹیوب کی جانب سے تخلیق کاروں کے لیے قائم کیے جانے والے "کرئیٹر فنڈ” کا مقصد صارفین کی توجہ مبذول کرانا ہے

دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوٹیوب اگلے ہفتے تخلیق کاروں کی اس پہلی کھیپ کو مطلع کرے گا جو اس فنڈ سے رقم حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں

یوٹیوب ہر مہینے ان کئی ہزار تخلیق کاروں سے خود رابطہ کرے گا، جن کے شارٹس زیادہ مقبول ہوں گے اور انہیں ان کی کمائی ہوئی رقم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا

یوٹیوب نے مئی میں اس فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم رواں برس اور 2022 میں مقبول مختصر وڈیوز بنانے والے صارفین کو رقم کی ادائیگی کرے گا

یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم آنے والے مہینوں میں اس فنڈ کو بڑھانے اور مزید ممالک تک اس کا دائرہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ شارٹس کے لیے مزید فیچرز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں

یوٹیوب کی جانب سے مختصر دورانئے کے فیچر کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے "کریئٹر فنڈ” کا اعلان اس وقت سامنے آیا متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم نوجوان تخلیق کاروں کی توجہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں

سب سے پہلے مختصر دورانئے کی وڈیو بنانے کا ٹرینڈ ٹک ٹاک ایپ نے پیش کیا تھا، جس کے بعد فیس بک کی زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام نے مختصر وڈیوز بنانے کا فیچر ریلز’ کیا اور اسنیپ چیٹ نے ‘اسپاٹ لائٹ’ فیچر متعارف کرایا.

Tags:

Short videossocial mediaYoutube
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شفقت چیمہ ساتھی اداکار سعود کے حوالے سے ایک واقعے کا ذکر کرکے رو پڑے

Next

کراچی، ماہی گیروں کا احتجاج، بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کردی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme