Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

صبح جلدی اٹھنا ہماری صحت کے لیے کیوں اہم ہے؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 2, 2023 2 Min Read
0

اس بات سے تو آپ واقف ہی ہونگے کہ روزانہ صبح جلدی اٹھنا ہماری صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور دن کا آغاز بھی بہتر طریقے سے ہوتا ہے۔ لیکن یہ مثبت اثرات کون سے ہیں، ذیل کی سطور میں ہم اس کا جائزہ پیش کرتے ہیں

جلدی اٹھنے سے ہمارے جسم کا ’بائیلوجیکل کلاک‘ باقاعدہ طور پر کام کرتا ہے اور ہم اچھی طرح نیند پوری کرتے ہیں

⋄ توانائی پیدا ہوتی ہے: صبح جلدی اٹھنے سے ہم دن کا آغاز ایک تروتازہ اور توانا دماغ سے کرتے ہیں جس کے بعد ہم دن بھر کے کام اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں۔ جسم میں پیدا ہونے والی توانائی سے ہم اپنے روزمرہ کے زیادہ سے زیادہ کام پورے کر سکتے ہیں

⋄ ذہنی صحت بڑھتی ہے: صبح جلدی اٹھنے سے ہم ذہنی طور پر تروتازہ رہتے ہیں۔ صبح جلدی اٹھ کر ہم تنفس کی مشقیں، عبادات اور ورزش کر سکتے ہیں جس سے ہمارا ذہنی دباؤ ٹھیک رہتا ہے اور موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔

⋄ باقاعدگی سے ورزش کی عادت پیدا ہونا: صبح جلدی اٹھنے سے ہم باقاعدگی سے ورزش کرنے کی عادت پیدا کر سکتے ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے ہم نہ صرف اپنے وزن کو قابو میں رکھ سکتے ہیں بلکہ دل کی بیماریوں کو بھی ٹال سکتے ہیں۔

⋄ نیند بہتر ہوتی ہے: صبح جلدی اٹھنے سے ہماری نیند کی سائیکل ٹھیک ہوتی ہے جس سے ہماری نیند خود بخود بہتر ہو جاتی ہے۔ نیند کے بہتر ہونے سے ہماری پوری صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

⋄ صحت بخش خوراک کی عادت پڑنا: صبح جلدی اٹھنے سے ہمارے پاس غذائیت سے بھرپور ناشتہ بنانے کا وقت ہوتا ہے جس سے ہم پورا دن ہشاش بشاش اور صحت مند محسوس کرتے ہیں

⋄ توجہ بہتر ہوتی ہے: صبح جلدی اٹھنے کے باعث ہم اپنے دن کے امور اچھی طرح اور پوری توجہ کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں۔ صبح جلدی اٹھنے سے ہماری توجہ بہتر ہوتی ہے اور ہم ہر کام اچھی طرح کر سکتے ہیں

⋄ ٹائم مینیجمنٹ کا بہتر ہونا:
صبح جلدی اٹھنے سے ہم اپنے پورے دن کا شیڈول بنا سکتے ہیں اور ہر کام کو اپنے وقت پر پورا کر سکتے ہیں۔ ہر کام کو اپنے وقت پر کرنے سے ہم ذہنی طور پر سکون محسوس کر سکتے ہیں

⋄ جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے: صبح جلدی اٹھنے سے ہم ٹھنڈے اور کم آلودگی والے ماحول میں جاگنگ، سائیکلنگ، واک اور رننگ کر سکتے ہیں۔ اس سے ہم دل کے عارضوں سے محفوظ رہتے ہیں اور ہمارے اندر طاقت پیدا ہوتی ہے

⋄ قوت مدافعت بڑھتی ہے: صبح جلدی اٹھنے سے قدرتی طور پر سورج کی روشنی سے ہمیں وٹامن ڈی ملتی ہے جس سے ہمارے جسم کی اندورنی کلاک بہتر ہوتی ہے۔ اس سے ہمارے جسم کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے اور ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

Tags:

advantages of waking up early in the morningbenefits of waking up earlybenefits of waking up early in the morningearly in the morningHealthhow to get up early in the morninghow to wake up earlyhow to wake up early and not feel tiredhow to wake up early for schoolhow to wake up early in the morningmorning routinetips to wake up early in the morningwake up earlywake up early in the morningwake up in the morningwaking up at 5amwaking up early
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وسیع سلطنت کا زوال

Next

کیا پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہوں گی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme