Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

طالبان آئندہ 90 دن میں افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

By Akhtar Rasool
اگست 12, 2021 2 Min Read
0

واشنگٹن : یہ بات اہم ہے کہ اس وقت طالبان نے مزار شریف پر قبضے کے لیے اسے محاصرے میں لیے ہوئے ہیں، اگر طالبان مزار شریف پر قبضہ کر لیتے ہیں، تو یہ کابل حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا اور ملک کے تمام تر شمالی حصے کا کنٹرول کھونے کے مترادف ہوگا

امریکی انٹیلی جنس ادارے نے طالبان کی موجودہ استعداد اور تیزی سے جاری فتوحات کو دیکھتے ہوئے اپنی رپورٹ میں تخمینہ لگایا ہے کہ طالبان 90 روز کے اندر افغان سیکیورٹی فورسز کو ہر محاذ پر شکست دے کر افغان دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے صرف پانچ دنوں میں افغانستان کے ایک چوتھائی صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اسی تیزی سے پیش قدمی جاری رہی تو آئندہ تیس دنوں میں طالبان افغان حکومت کو کابل تک محدود کرسکتے ہیں

امریکی انٹیلی جنس ادارے نے رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ طالبان نوے روز میں حکومتی فورسز سے کابل کا کنٹرول بھی حاصل کرلیں گے اور اس طرح پورے ملک میں اپنی عمل داری قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ افغانیوں کو اپنی جنگ خود لڑنی ہوگی۔ افغان فوج تعداد میں طالبان سے زیادہ ہیں اس لیے انھیں خود کو لڑنے کے لیے تیار کرنا ہوگا

واضح رہے کہ محض پانچ دنوں میں طالبان نے نمروز، جوزجان، قندوز، تخار، فراہ، سرپل، بدخشاں، بغلان اور پل خمری کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اہم شہر مزار شریف کے نزدیک پہنچ چکے ہیں

ادہر افغان امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی روکنا مشکل دکھائی دے رہا ہے

غیر ملکی میڈيا کو انٹرویو میں ماہرین نے کہا کہ 11 ستمبر کو امریکی انخلا مکمل ہوتے ہی طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپ افغانستان پر حاوی ہوجائیں گے

افغان امور کے ماہر نے کہا کہ طالبان کو عام شہریوں کی حمایت حاصل ہورہی ہے، اگر طالبان نے اقتدار سنبھال لیا تو امریکا اور نیٹو کی افغانستان میں بیس سال کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی

دوسری جانب افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے قائم قام وزیر خزانہ خالد پائندہ کابل کی سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی کو برطرف کر کے جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کر دیا ہے. قندوز کے محصور سیکڑوں اہلکاروں نے بھی نہ صرف ہتھیار ڈال دیے بلکہ وہ طالبان سے  جا ملے ہیں، قندوز کے ائیر پورٹ اور فوجی اڈے پر قبضے کے بعد بھاری فوجی ساز و سامان سمیت بھارت کی جانب سے افغان حکومت کو تحفے میں دیا گیا جنگی ہیلی کاپٹر بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے.

Tags:

Afghan Govt.Afghanistan warTalibanUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی، رحمٰن ڈکیت کا داماد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار

Next

حکومت گرانے کے لئے پیپلز پارٹی کی کوششیں، ن لیگ سے بیک ڈور رابطہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme