Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

عالمی برادری کا دوہرا معیار: چند دن سے قابض روس غلط، ساٹھ سال سے قابض اسرائیل ٹھیک!؟ کویت

By Akhtar Rasool
مارچ 21, 2022 2 Min Read
0

جکارتہ – کویتی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغنیم نے عالمی برادری کی جانب سے دنیا میں جاری تنازعات کے حوالے سے دوہرا معیار اپنانے کی مذمت کرتے ہوئے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آئی پی یو کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزوق الغنیم کا کہنا تھا کہ کویت اصولی طور پر کسی بھی قسم کے قبضے کا مخالف ہے

انہوں نے تیس سال قبل عراقی فوج کے خلیج فارس پر حملے کا حوالہ بھی دیا

ان کا سوال تھا کہ ”روسی وفد کو اس حملے کی وجہ سے آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا ہے، جو چند دن یا ہفتے پہلے شروع ہوا تھا، جبکہ اسرائیلی مندوبین کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا، جن کی حکومت ساٹھ سال سے زیادہ عرصے سے فلسطین پر قابض ہے؟“

انہوں نے کہا ”لہٰذا یہ ایک دوہرا معیار ہے، جسے میں نہیں سمجھتا کہ آیی پی یو کے صدر قبول کریں گے“

واضح رہے کہ کویت خطے کے ان بعض عرب ممالک کے برعکس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا سخت مخالف ہے، جنہوں نے حالیہ برسوں میں اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کیے ہیں

گزشتہ سال مئی میں، کویت کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایسے بلوں کی منظوری دی تھی، جو تل ابیب حکومت کے ساتھ کسی بھی معاہدے یا تعلقات کو معمول پر لانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں

18 اگست 2020ع کو کویت کے سینتیس قانون سازوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معمول کے معاہدے کو مسترد کر دے

کویت میں اسرائیل مخالف جذبات عروج پر ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک، واشنگٹن انسٹیٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کے 2019ع میں کرائے گئے ایک سروے نے ظاہر کیا کہ 85 فیصد کویتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرتے ہیں

یاد رہے کہ ستمبر 2020ع میں، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ مراکش اور سوڈان نے بھی بعد میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ اسی طرح کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ ابراہم معاہدے کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا نے آگے بڑھایا تھا

فلسطینیوں نے ان معاہدوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ اور اپنے مقصد کے ساتھ ’خیانت‘ قرار دیا تھا.

Tags:

Diplomatic WorldIsraelKuwaitRussia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پچیس ہزار میں کاروبار شروع کرنے والا ’ایچ ایس وائے‘ برانڈ کیسے بنا؟

Next

بیٹے نے ماں کو جگر دے کر بچالیا، مگر خود جان کی بازی ہار گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme