Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، جلد واشنگٹن جاؤں گا. بلاول بھٹو زرداری

By Akhtar Rasool
اگست 10, 2021 2 Min Read
0

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں، وفاقی حکومت کراچی سمیت سندھ کو پورے وسائل نہیں دے رہی، وفاقی حکومت کی سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی پورے صوبے میں کم وسائل کے باوجود کام کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے گیارہ سوارب روپے کا اعلان کیا، حکومتی اعلان کو ایک سال گزرنے کے باوجود کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئینی نہیں، یہ غیرمستحکم ہے، عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، ہماری پوری تیاری ہے، تبدیلی کا اصل چہرہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے، عوام نے تبدیلی کو پہچان لیا ہے، کراچی سے کشمیر عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ اپنے مسائل کا حل پیپلز پارٹی میں دیکھتے ہیں، پیپلز پارٹی میں نچلی سطح سے لے کر اوپر تک شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو شکست دیں گے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ عرصے کے بعد واشنگٹن کا دورہ کروں گا، پھر ان کی چیخیں دیکھیں گے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی عزت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نہ تو ماضی میں کسی کے اشاروں پر چلی اور نا مستقبل میں چلے گی، پیپلز پارٹی صرف عوام کے اشاروں پر چلتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں نئے الیکشن مسائل کا حل ہے، جمہوری انداز سے سیاست کی جائے تو نقصان نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی جب تک پی ڈی ایم کا حصہ تھی اپوزیشن جیت رہی تھی، ہم نے ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر حکومت کو شکست دی ہے۔ اگر اپوزیشن سنجیدہ ہےتو عثمان بزدار اور عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائے

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افسوس ہے کہ وزیراعظم دہشت گردوں کے ساتھ نرم رویہ رکھتے ہیں، حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کی لیے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور دہشت گردوں کے ساتھ نرم رویہ ختم کرے.

Tags:

Bilwal ZardariGeneral ElectionPakistanPPP
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پندرہ سالہ بیٹی نے پڑھائی کے لیے ڈانٹنے پر ماں کو بیدردی سے قتل کردیا

Next

کراچی، میاں بیوی، بیٹے سمیت پورا خاندان گاڑیاں چھیننے میں ملوث، 9 گاڑیاں برآمد

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme