Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی، میاں بیوی، بیٹے سمیت پورا خاندان گاڑیاں چھیننے میں ملوث، 9 گاڑیاں برآمد

By Akhtar Rasool
اگست 10, 2021 2 Min Read
0

کراچی : سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کے دوران محکمہ اسپورٹس کے ملازم سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گاڑیاں چھیننے اور جعل سازی کرکے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا

گرفتار ہونے والے ملزمان میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہے جن کے قبضے سے نو قیمتی گاڑیاں اور دو ہتھیار برآمد ہوئے ہیں

سینئر سپریٹنڈنٹ اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ کے مطابق ان کے عملے نے کراچی سے گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم شہاب، لیاقت اور خاتون امبر عرف شبو ناز کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے چھینی گئی 9 قیمتی گاڑیاں برآمد ہوئیں

ایس ایس پی نے بتایا کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمہ امبر عرف شبو ناز ملزم شہاب کی والدہ جبکہ لیاقت اس کا سوتیلا باپ ہے

پولیس تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ شبو ناز اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں کرائے پر حاصل کرتی تھی، کرائے کی گاڑی کے ڈرائیورز کو ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی تک لے جایا جاتا تھا، یہ ملزمان سنسان جگہ دیکھ کر ڈرائیور کو اسلحے کے زور پر نیچے اتار کر گاڑی لے کر فرار ہو جاتے تھے

پولیس کے مطابق ملزمان ان گاڑیوں کے دستیاب کاغذات کو رنگین اسکین کرتے تھے، جعل سازی کر کے کمپیوٹر سے ان کے انجن یا چیسس نمبر تبدیل کرکے رنگین پرنٹ نکال لیا کرتے تھے۔ چھینی گئی گاڑیوں کو بینک ڈیفالٹر، نان کسٹم پیڈ یا مسنگ فائل والی ظاہر کرکے کم پیسوں پر مختلف لوگوں کو فروخت کر دیتے تھے

اس بڑی کارروائی کے بعد ایس ایس پی، اے وی ایل سی کے عہدے سے ہٹائے جانے والے عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان کو اب تک سات مختلف مقدمات میں گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے

ایس ایس پی نے انکشاف کیا کہ ملزمان کا یہ گروہ اس سے پہلے کبھی گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا اور یہ پہلی مرتبہ قانون کی گرفت میں آیا ہے جن کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے.

Tags:

ArrestKarachiKarachi Car LifterSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، جلد واشنگٹن جاؤں گا. بلاول بھٹو زرداری

Next

روبنسن کروسو (شاہکار ناول کا اردو ترجمہ) سولہویں قسط

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme