Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

عراقی عدالت نے مقتدی الصدر کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

By Akhtar Rasool
اگست 15, 2022 2 Min Read
0

عراق کی عدلیہ نے اتوار کو کہا کہ اس کے پاس پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے جیسا کہ پاپولسٹ شیعہ مسلم عالم مقتدی صدر نے مطالبہ کیا تھا، جو سیاسی حریفوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعطل میں مصروف ہیں

مقتدیٰ الصدر کے پیروکار اپنے حریف اور ایرانی حمایت یافتہ کارڈینیشن فریم ورک کی مخالفت کرتے ہوئے عراق کی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

سیاسی بحران میں تازہ ترین موڑ اس وقت آیا تھا جب عراق کے مقبول مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے عدلیہ پر زور دیا تھا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر تک پارلیمنٹ کو تحلیل کرے تاکہ ملک میں نئے انتخابات کی راہ ہموار ہوسکے

لیکن ان کے اس مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے عدلیہ نے تمام اداروں کے اپنے اختیارات کی حد میں رہنے کے اصول کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی۔

آئین کے تحت، پارلیمنٹ کو ایک تہائی ارکان کی درخواست پر ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران اکثریت کے ووٹ سے تحلیل کیا جا سکتا ہے یا صدر کی منظوری کے ساتھ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو تحلیل کرسکتے ہیں۔

گزشتہ انتخابات گزرنے کے تقریباً 10 ماہ بعد بھی اتحادی حکومت کی تشکیل پر مختلف دھڑوں کے درمیان سامنے آنے والے اختلافات کی وجہ سے عراق میں کوئی حکومت، نیا وزیراعظم یا نیا صدر نہیں ہے

تیل سے مالا مال لیکن جنگ زدہ ملک میں تازہ ترین بحران کے دوران مقتدی الصدر نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ اس نے مقتدیٰ الصدر کی صدر، وزیر اعظم کے انتخاب میں ناکامی اور آئینی مدت کے اندر حکومت کی تشکیل کی عدم موجودگی پر تنقید سے اتفاق کیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مزید کہا کہ ایک ناقابل قبول صورت حال ہے جس کی اصلاح کرنی چاہیے۔

مقتدیٰ صدر کے مخالف کوآرڈینیشن فریم ورک نے جمعے کے روز بغداد میں دھرنا دیا جب کہ تقریباً دو ہفتے قبل ان کے حامیوں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا اور پارلیمنٹ کے اندر اور پھر اس کے باہر احتجاج کیا

Tags:

dissolve parliamentIraqIraq judiciaryPolitical CrisisSadr's demand
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

Next

دبئی اور شارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے بہت سے علاقوں میں ریت کا طوفان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme