Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

عرب امارات نے دس سال کے گولڈن ویزا کی تفصیلات جاری کر دیں

By Akhtar Rasool
نومبر 16, 2020 3 Min Read
0

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دس سال کے لیے گولڈن ویزا  کے اجرا سے متعلق مزید تفصیلات جاری کر دی ہیں

عرب امارات کے نائب صدر اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو سماجی رابطوں کی ویبسائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ مختلف پیشوں اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر دس سال کا رہائشی ویزا حاصل کیا جا سکے گا

اس ضمن میں اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے اعلان کیا کہ یو اے ای میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کو دس سال کا گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی منظور شدہ یونیورسٹیوں میں 3.8 سے زیادہ جی پی اے حاصل کرنے والوں کو بھی گولڈن ویزا جاری کیا جائے گا

حکومت کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مندرجہ ذیل کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے افراد کو دس سال کے لیے رہائشی گولڈن ویزا جاری کیا جائے گا

پی ایچ ڈی: دنیا کی 500 بڑی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی  مکمل کرنے والے افراد گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے

ڈاکٹر: یو اے ای حکومت نے حالیہ وبا کی صورت حال کے پیش نظر معالجین کو بھی گولڈن ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد کے مطابق ان میں بالخصوص وائرلوجی کے ماہرین کو گولڈن ویزا دیا جائے گا

کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، ایکٹیو ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور بگ ڈیٹا کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے انجینیئرز کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔
منظور شدہ جامعات میں 3.8 سے زیادہ جی پی اے لینے والے پیشہ ورانہ ماہرین بھی گولڈن ویزا حاصل کر سکیں گے

اس کے علاوہ مختلف شعبوں کے محققین اور سائنسدانوں کو بھی دس سال کا رہائشی ویزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویزا کے خواہشمند سائنسدانوں کو امارتی سائنٹسٹ کونسل سے منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ علاوہ ازیں سائنسی خدمات پر محمد بن راشد میڈل حاصل کرنے والے بھی گولڈن ویزا کے اہل ہوں گے، جبکہ منظور شدہ ایجادات کے موجدین کو بھی یہ پیش کش کی جارہی ہے

فن و ثقافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد کے لیے بھی گولڈن ویزا کا اعلان کیا گیا ہے۔ ثقافتی و فنی  سرگرمیوں کے حوالے سے یہ گولڈن ویزا کے حصول کے لیے رجوع کرنے والوں کو امارات کی وزارت ثقافت اور ترقیٔ تعلیم سے منظوری حاصل کرنا ہوگی

عرب امارات میں ایک کروڑ درہم کی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو بھی دس سال کا گولڈن ویزا دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت متعدد بھارتی، پاکستانی اور عرب سرمایہ کاروں کو گولڈن ویزا جاری کیا جاچکا ہے

علاوہ ازیں انٹریپرینیور کی کیٹگری میں پانچ لاکھ درہم مالیت سرمائے سے کوئی امارات کے انکیوبیٹر سے منظور شدہ  کاروباری منصوبہ چلانے والے افراد پانچ سال کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں

اسی طرح اپنے ملک یا بیرون ملک کے سرکاری یا نجی سیکنڈری اسکول یا یونیورسٹی سے 95 فیصد نمبر یا گریجویشن میں 3.75 جی پی اے حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے اہل خانہ پانچ سال کا ویزا حاصل کرنے کے اہل ہونگے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک لیٹر تیل کے برابر توانائی میں 10 ہزار کلومیٹر چلنے والی ریل کار

Next

کورونا وائرس، بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme