Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایک لیٹر تیل کے برابر توانائی میں 10 ہزار کلومیٹر چلنے والی ریل کار

By Akhtar Rasool
نومبر 16, 2020 2 Min Read
0

ایکسیمس فور دنیا کی سب سے باکفایت کار ہے جو چمچہ بھر پیٹرول سے بننے والی برقی توانائی سے 75 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کار ایک لیٹر پیٹرول کے برابر برقی توانائی سے نصف دنیا کا چکر لگا سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ااے دنیا کی سب سے باکفایت ریل کار قرار دیا گیا ہے

ایکسیمس فور نامی کار برقی قوت سے چلتی ہے اور ہر طرح سے ماحول دوست ہے۔ یہ کار سویڈن کے علاقے ڈیلسبو الیکٹرک مقابلے میں اول نمبر پر آئی ہے اور ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکی ہے

واضح رہے کہ ہر سال ڈیلسبو الیکٹرک کار کے مقابلے میں طلبا و طالبات اپنی ماحول دوست اور توانائی کے لحاظ سے باکفایت سواریاں پیش کرتے ہیں۔ تمام ایجادات کی مشترکہ بات یہ ہوتی ہے کہ یہ ریلوے ٹریک پر چل سکیں. مقابلے کی شرط ایک ایسی گاڑی کی تیاری ہے جو اوسط 50 کلو گرام وزنی چھ مسافروں کو بٹھا کر پٹڑیوں پر 3.36 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکے

اس بار ایکسیمس فور نے توانائی کی جو کفایت دکھائی ہے، وہ687 MPGe ہے، یعنی ’ فی گیلن پیٹرول پر طے کی جانے والا فاصلہ جو میل میں ظاہر کیا جائے۔‘ اس طرح 687 MPGe عام زبان میں 0.34 لیٹر فی 100 کلومیٹر ہوگا

اس حیرت انگیز سواری کو ڈیلارنا اور چامرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ یہ کار مقابلے کے تمام معیارات پر تو پورا اتری ہی، لیکن نظری طور پر یہ ایک لیٹر پر دس ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکنے کی صلاحیت کی بھی حامل ٹھہری

ایکسیمِس فور ایئروڈائنامک اصول کے تحت بنائی گئی ہے اور انتہائی ہلکی پھلکی ہے ۔ اس میں ہلکے ترین طیاروں کا مٹیریئل استعمال ہوا ہے اور کار کو طیاروں کی افادیت جانچنے کے لیے مخصوص ہوائی ٹنل میں بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تعلیمی اداروں ﮐﯽ ﺑﻨﺪﺵ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮯ تک موخر

Next

عرب امارات نے دس سال کے گولڈن ویزا کی تفصیلات جاری کر دیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme