Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

عمران خان تبدیلی نہیں، صرف تباہی لائے، بلاول بھٹو

By Akhtar Rasool
اکتوبر 17, 2021 2 Min Read
0

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں، صرف تباہی آئی ہے

بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں منعقدہ بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کل آمریت تھی تو آج یہ کٹھ پتلی نظام میں آمریت ہی ہے

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو دہشت گردی سے اور نہ آمر پرویز مشرف سے ڈری اور نہ ہی پی پی کا کوئی جیالا ڈرا ہے

اپنے خطاب میں پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو ملک کو آمریت سے نجات دلانے کے واپس آئی تھیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 اکتوبر کو دنیا کو پتہ چلا کہ جیالے بم دھماکے سے بھی نہیں ڈرتے، بلکہ جب دھماکے ہوتے ہیں تو ہمارے کارکن اپنی قیادت کی طرف بھاگتے ہیں، وہ دھماکے سے نہیں بھاگتے

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ وزیراعظم چور ہے، جتنی مہنگائی اس وقت ہے، اتنی پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں رہی تو عمران خان کے بقول جتنا چور اس وقت ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم ہے، اتنا بڑا پاکستان کی تاریخ میں کوئی وزیراعظم چور نہیں رہا

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس وقت بجلی، گیس، پٹرول بے انتہا مہنگا ہے، یہ خان صاحب کا نیا پاکستان ہے، یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، انہوں نے ہماری معیشت کی تباہی کا بندوبست کیا ہے

قبل ازیں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپنی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے تھے

جلسہ گاہ میں گہما گہمی عروج پر رہی، بڑی تعداد میں موجود کارکنان انتہائی پرجوش تھے اور پارٹی ترانوں پر رقص اور دھمال کر رہے تھے.

Tags:

Asifa ZardariBilwal Bhutto Zardari
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سَکھی! سیّاں تو کھوب ہی کمات ہیں، مہنگائی ڈائن کھائے جات ہے…

Next

امریکا میں مسافروں سے بھری ٹرین میں سب کے سامنے وحشی شخص کی خاتون سے زیادتی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme