Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ، ”یہ ہمارا معاملہ نہیں“ امریکا

By Akhtar Rasool
اگست 23, 2022 3 Min Read
0

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کو ’پاکستان کا قانونی اور عدالتی معاملہ‘ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس پر رد عمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے ”اس معاملے کا براہ راست امریکا سے تعلق نہیں ہے“

تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان سے سوال کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ایک تقریر میں دو اعلیٰ پولیس اہلکاروں اور ایک خاتون جج کے خلاف تنبیہی بیان دینے پر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت درج کیے گئے مقدمات پر کیا کہیں گے؟

صحافی نے پوچھا تھا کہ کیا آپ اس مقدمے کی حمایت کرتے ہیں یا کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکی خارجہ پالیسی کے مرکزی نکتے کے تحت انسانی حقوق کے پیش نظر کسی تقریر پر انسداد دہشت گردی کا قانون استعمال کرنا مناسب ہے؟

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وہ ان مقدمات کے بارے میں رپورٹس سے آگاہ ہیں، تاہم انہوں نے کہا ”یہ پاکستانی قانون اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے“

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ یہ براہ راست امریکا سے متعلق معاملہ نہیں ہے

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کسی ایک سیاسی رہنما یا جماعت کے مقابلے میں کسی دوسرے سیاسی قائد یا پارٹی کے حامی یا مخالف نہیں ہیں

نیڈ پرائس نے کہا ”ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوری، آئینی اور قانونی اقدار و روایات کو پرامن طور پر برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں

یواین سربراہ کا عمران خان کے خلاف غیر جانبدارانہ قانونی عمل کا مطالبہ

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے حالیہ مقدمات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے غیر جانبدارانہ قانونی عمل کا مطالبہ کیا ہے

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف درج گئے مقدمات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے ایک مستند، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ قانونی عمل کی ضرورت پر زور دیا

انہوں نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل پرسکون ماحول، تناؤ، کشیدگی کو کم کرنے، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے حق کے احترام پر زور دیتے ہیں

خیال رہے کہ عمران خان نے تین روز قبل اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے والی ایڈیشنل جج زیبا چوہدری کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

شہباز گل کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز گل کو جس طرح اٹھایا اور دو دن جو تشدد کیا، اس طرح رکھا، جیسے ملک کا کوئی بڑا غدار پکڑا ہو، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو ہم نے نہیں چھوڑنا، ہم نے آپ کے اوپر کیس کرنا ہے

انہوں نے کہا تھا کہ مجسٹریٹ زیبا صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں، آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے، آپ سب کو شرم آنی چاہیے کہ ایک آدمی پر تشدد کیا، کمزور آدمی ملا اسی کو آپ نے یہ کرنا تھا، فضل الرحمٰن سے جان جاتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ انہوں نے جو کیا، انہوں نے قانون کی بالادستی کی دھجیاں اڑا دیں، آج اپنے وکیلوں سے ملاقات کی ہے، آئی جی، ڈی آئی جی اور ریمانڈ دینے والی اس خاتون مجسٹریٹ پر کیس کریں گے

بعد ازاں اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف اعلیٰ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا

تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات تک اس کیس میں عمران خان کو حفاظتی ضمانت دے دی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیا تھا۔

Tags:

AmericaImran KhanPakistanTerrorismTerrorism caseUNO
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حیدرآباد کے تمام اضلاع اور کراچی کے ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

Next

قطر فٹبال ورلڈ کپ: کی سیکیورٹی پاکستانی فوج سنبھالے گی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme