Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

غریب ممالک کو ’ڈجیٹل صحرا‘ سے نکالنے کے لیے سیٹلائٹس کا استعمال

By Akhtar Rasool
مارچ 7, 2023 2 Min Read
0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں غریب ممالک کی صرف ایک تہائی آبادی ہی انٹرنیٹ تک رسائی رکھتی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیلی کمیونیکشن ایجنسی نے کہا ہے کہ نیچی پرواز کرنے والے سیٹلائٹس لاکھوں افراد بالخصوص افریقہ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کے لیے امید کی کِرن ثابت ہو سکتے ہیں

مائکروسافٹ سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے آن لائن کنکٹیویٹی کے لیے سیٹلائٹس استعمال کر کے غریب ترین ممالک کی مدد کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو) نے کہا ہے کہ دنیا کے چھیالیس غریب ترین ممالک کی سوا ارب آبادی میں سے صرف چھیالیس فی صد افراد ہی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ یورپین یونین میں نعے فی صد شہریوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہے

آئی ٹی یو نے بین الاقوامی سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی میں موجود تفریق کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی دہائیوں میں یہ اس فرق میں اضافہ ہوا ہے۔
دوحہ میں ہونے والے اقوام متحدہ کے کم ترقی یافتہ ممالک کے اجلاس میں ’ڈجیٹل پسماندگی‘ نمایاں شکایت کے طور پر زیربحث رہی ہے

اس موقعے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری انٹونیو گوتریس نے غریب ممالک کے رہنماؤں سے گفتگو میں کہا تھا ”آپ ڈجیٹل انقلاب میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں“

ڈجیٹل ذرائع تک رسائی نہ ملنے کا مسئلہ سب سے زیادہ افریقی ممالک میں ہے، جن میں کانگو بھی شامل ہے۔
کانگو کی کل آبادی کا محض ایک چوتھائی انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کر رہا ہے۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سطحِ زمین کے قریب اڑنے والے ہزاروں سیٹلائٹس اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور یوں افریقی ممالک بھی ڈجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

دوحہ میں ہونے والے غریب ممالک کے اجلاس میں افریقہ اور دیگر غریب ممالک میں انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جبکہ مائکروسافٹ بھی 2025ع تک دس کروڑ افریقیوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے

مائکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر میں اپنے منصوبے کے پہلے مرحلے میں پچاس لاکھ افریقیوں کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔ اس کے بعد مزید دو کروڑ افراد کو یہ سہولت دی جائے گی۔

Tags:

bat out of hellhistory the proof is out therekevin gates satelliteskevin gates satellites videolaunching satellites into spacemonks of the desertsatellite positioningsatellitessatellites kevin gatessatellites official videothe proof is out there clipsthe proof is out there full episodesthe proof is out there showtwo out of three aint badtypes of satelliteswatch the proof is out thereyou took the words right out of my mouth
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سرجنگ گلیشیئر : گلگت بلتستان کی وہ خوبصورتی جو اب یہاں کے رہائشیوں کو ’خوفزدہ‘ کر رہی ہے

Next

’دھماکے سے متعلق سچ بولنا مہنگا پڑا‘، کے پی کے برطرف اہلکار کیا کہتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme