Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

‘فحش’ ویڈیوز کی حوصلہ شکنی کے لئے ‘ٹک ٹاک’ کا نیا مکانیزم

By Akhtar Rasool
ستمبر 19, 2021 2 Min Read
0

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ‘ٹک ٹاک’ نے ملک میں اردو زبان میں ‘سیفٹی سینٹر’ کا اجرا کر دیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی نہ ہو رہی ہو

ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ان شکایات کے بعد سامنے آیا کہ استعمال کنندگان کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز بہت عیاں اور شائستگی کی حدود سے باہر ہوتی ہیں

ملک کے ٹیلی کام ریگولیٹر ‘پی ٹی اے’ نے ان شکایات کے بعد چند ماہ قبل ٹک ٹاک پر پابندی لگادی تھی کہ پلیٹ فارم پر فحش ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ آزادی حاصل ہے

‘سیفٹی سینٹر’ ایک آن لائن ذریعہ ہے جو صارف کو ٹولز اور وسائل سے لیس کرتا ہے تاکہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق ویڈیوز کو ایڈٹ اور ان میں ترامیم کر سکیں

ٹک ٹاک نے ہمیشہ یہ کہتا رہا ہے کہ وہ ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو صارف کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور وسیع تر کمیونٹی کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے دلچسپ مصنوعات سامنے لاتا ہے

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پلیٹ فارم کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ محفوظ مقام فراہم کرے جہاں استعمال کنندگان اپنے خیالات کو حقیقت کا روپ دے سکیں اور آزادنہ طور پر اظہار کر سکیں

معلوماتی پورٹل کو مختلف سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بچوں کے تحفظ، والدین کے لیے ہدایات، احتیاطی تدابیر اور خودکشی کے الرٹ سمیت حفاظت کے مختلف پہلو شامل ہیں

حفاظتی مرکز والدین اور سرپرستوں کو ان نئی ویڈیوز کے ذریعے حفاظتی طریقہ کار پر نظر ڈالنے کی پیشکش کرتا ہے کہ ایپ کس طرح حفاظت کو یقینی بناتی ہے

پورٹل ایک ‘گائیڈ’ سیکشن پر مشتمل ہے جو استعمال کنندگان کو تحفظ، رازداری اور حفاظت کے بارے میں ٹک ٹاک کے نقطہ نظر کو مزید جاننے کے قابل بناتا ہے

سیکشن میں یہ ہدایات موجود ہیں کہ پلیٹ فارم کا کیسے استعمال کیا جائے اور کیسے حفاظتی اور رازداری ٹولز استعمال کیے جائیں

سیفٹی سینٹر کے ذریعے استعمال کنندگان ان افراد کی تعداد مقرر کر سکتے ہیں جو ان کی ویڈیوز پر تبصرہ کر سکیں اور انہیں پیغامات بھیج سکیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک دنیا بھر کے صنعت کے ماہرین اور تنظیموں کے ساتھ اشتراک کرتا ہے تاکہ وہ نئی مصنوعات اور پالیسیوں کی تیاری اور استعمال کنندگان کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی رہنمائی حاصل کر سکے.

Tags:

PolitenessSafety CenterShort videosTiktok
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹیکسوں سے پٹرول اور خوردنی تیل کو لگی آگ کی آنچ ہلکی کرنے کا فیصلہ

Next

نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ کیوں منسوخ کیا، حقائق سامنے آنے لگے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme