Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

فرانس:کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے پیرس کا رخ کرلیا

By Akhtar Rasool
فروری 12, 2022 1 Min Read
0

پیرس – پولیس کی جانب سے واپس جانے کا انتباہ جاری کرنے کے باوجود کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق قانون اور دیگر پابندیوں کے خلاف فرانس بھر سے مظاہرین پیرس کی جانب روانہ ہوگئے ہیں

امریکا سے متصل سرحد پر ٹریفک کو متاثر کرنے والے کینیڈین ٹرک ڈرائیورز سے متاثر ہوکر فرانسیسی مظاہرین بایون، پرینیا، لیون، لیلی، اسٹراس برگ اور دیگر مقامات سے دارالحکومت کی طرف روانہ ہورہے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً دو ہزار کے قریب گاڑیاں دارالحکومت میں داخل ہوچکی ہیں

مظاہرین میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے کارکنان شامل ہیں، لیکن کچھ لوگ توانائی کی قیمت میں تیزی سے اضافے پر بھی خفا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس عمل سے کم آمدن والے خاندان شدید متاثر ہورہے ہیں، اس سے قبل 2018 اور 2019 میں ’یلو ویسٹ‘ کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت عوامی مقامات پر داخلے کے لیے ویکسین پاس کی شرط واپس لے اور توانائی کے بلوں میں ان کی مدد کی جائے

مغربی حصے چیٹوں برگ سے نکلنے والے قافلے میں موجود باسٹھ سالہ ریٹائرڈ ہیلتھ ورکر لیزا کا کہنا تھا کہ’ انہیں ہمارا مطالبہ سننا ہوگا، لوگ صرف معمول کے مطابق آزاد زندگی گزارنا چاہتے ہیں‘

دوسرے مظاہرین کی طرح، لیزا بھی ’یلو ویسٹ‘ کی تحریک میں سرگرم تھی،یہ احتجاج صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف دیگر شکایات سے قبل ایندھن کے ٹیکس میں اضافے پر کیا گیا تھا.

Tags:

Covid Lock downFranceFrance Protest
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ضلع سوات کے ایک ہی گھر میں ساس، بہو اور کم سن بچی کے مبینہ قتل کا معمہ، قتل یا جانوروں کا حملہ؟

Next

نمرتا چندانی اور نوشین کاظمی کے جسموں سے ملنے والے ڈی این اے میں ’مماثلت‘ کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme