Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے ، پر تشدد مظاہرین کے مارکیٹوں پر حملے اور گاڑیاں نذرِ آتش

By Akhtar Rasool
دسمبر 6, 2020 2 Min Read
0

فرانس میں داخلی سلامتی کے لیے بنائے گئے قوانین کے خلاف مظاہروں نے پر تشدد صورت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو ہزاروں افراد حکومتی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جن کا کئی مقامات پر پولیس سے تصادم ہوا

مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرنے والوں پر پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں میں متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جب کہ کئی گاڑیوں کو  بھی نظر آتش کر دیا

فرانس کے خبر رساں ادارے کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کی مرکزی شاہراہ پر ہزاروں افراد  مظاہرے کے لیے نکلے۔ ان میں زیادہ تر افراد سیاہ لباس میں ملبوس تھے اور انہوں نے چہروں پر نقاب پہن رکھا تھا. مظاہرین فرانسیسی پولیس کی پُرتشدد کارروائیوں اور صدر ایمانول میکرون کی سیکیورٹی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے

مظاہرین میں شامل کئی افراد  احتجاجی بینر اٹھائے ہوئے تھے اور کئی افراد کے پاس ہتھوڑے بھی تھے، جن سے پولیس کے ساتھ تصادم شروع ہونے کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ کی

مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں اور املاک کو نظر آتش کر دیا

واضح رہے کہ حال ہی میں فرانسیسی پارلیمنٹ میں پیش کردہ قانون میں پولیس اہل کاروں کی تصاویر سوشل میڈٰیا پر شیئر کرنے یا پھیلانے سے متعلق پابندیاں متعارف کروائی گئی ہیں اور ان  پابندیوں کا مقصد پولیس اہل کاروں کا تحفظ بتایا جاتا ہے۔ فراسیسی صدر ایمانول میکرون کی جانب سے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعارف کردہ ان قوانین کے خلاف احتجاجی لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

ان قوانین کو شخصی آزادیوں کے خلاف حملہ قرار دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر میکخواں اور ان کی حکومت دوسروں کو تو آزادی اظہار کا پرچار کرتے ہیں لیکن اپنے ملک میں اس پر قدغن لگا رہے ہیں

مظاہرین کا کہنا ہے کہ قانون کے نفاذ کی آڑ میں آئے دن پولیس سفاکی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ گزشتہ ماہ ایک سیاہ فام  موسیقار مائکل زیکلر کو پولیس نے نسلی منافرت اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج عام ہونے کے بعد پولیس کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کی پُرتشدد نئی لہر نے جنم لیا

صدر میکخواں کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ میکخواں  اور ان کی حکومت مسلم آبادی کے خلاف امتیازی کارروائیوں، قانون سازی اور بیان بازی کی وجہ سے پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی ﮐﻤﭙﻨﯽ ﮐﻮ ﭼﻮﻧﺎ ﻟﮕﺎ کر کروڑوں روپے بٹورنے ﻭﺍﻟﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺳﻨﺴﻨﯽ ﺧﯿﺰ ﺍﻧﮑﺸﺎﻓﺎﺕ

Next

سعودی عرب کا پہلا جدید اور مصنوعی شہر، جہاں زندگی مشینوں کی محتاج ہوگی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme