Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

فلسطین مخالف کردار کو فلم کا حصہ بنانے پر مارول اسٹوڈیو پر تنقید

By Akhtar Rasool
ستمبر 15, 2022 2 Min Read
0

حال ہی میں پہلی مسلم و پاکستانی سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ بنانے والے اسٹوڈیو ’مارول‘ کو فلسطین مخالف سپر ہیرو لڑکی کو آنے والی فلم کا حصہ بنانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے

اسرائیلی ویب سائٹ ’ہارتز‘ کے مطابق مارول اسٹوڈیو نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ آنے والی سپر ہیرو فلم ’کیپٹن امریکا: نیو ورلڈ آرڈر‘ میں فلسطین مخالف سپر ہیرو لڑکی کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا

فلم اسٹوڈیو کے مطابق فلسطین مخالف اسرائیلی ایجنسی موساد کی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والی سپر ہیرو لڑکی ’صابرا‘ بھی 2024ع میں ریلیز ہونے والی فلم ’کیپٹن امریکا: نیو ورلڈ آرڈر‘ کا حصہ ہونگی

’صابرا‘ فلم میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی ایجنٹ بنیں گی، جو کہ فلم میں ہُلک نامی کردار کے ننھے چھ سالہ دوست کی موت کے بعد تحقیق کر کے ثابت کریں گی کہ بچہ اسرائیلی بمباری سے نہیں، بلکہ ’فلسطینی انتہاپسندوں‘ کی بمباری میں مارا گیا

فلم کی کہانی کے مطابق ہُلک اپنے ننھے دوست سے ملنے تل ابیب پہنچتے ہیں، لیکن وہاں ان کا دوست ایک بمباری میں مارا جاتا ہے، جس کا ابتدائی الزام اسرائیل پر لگتا ہے، تاہم صابرا نامی کردار تحقیق کرکے ثابت کرتا ہے کہ بچہ ’فلسطینی انتہاپسندوں‘ کی بمباری سے مارا گیا

فلسطین مخالف اور اسرائیلی حمایتی کردار کو سپر ہیرو فلم کا حصہ بنائے جانے پر مارول اسٹوڈیو کو دنیا بھر کے شائقین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور فلم اسٹوڈیو کے فیصلے کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

’ہارتز‘ کے مطابق ابتدائی طور پر مارول اسٹوڈیو پر فلسطینی افراد نے تنقید شروع کی، جس کے بعد دنیا بھر کے عرب شائقین اور بعد ازاں دیگر خطوں کے لوگوں نے بھی مارول اسٹوڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم قابض اسرائیل کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے اُسے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام سے بری قرار دینے کی بھونڈی کوشش ہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ قاتل کون ہے اور مقتول کون

اسی حوالے سے ’عرب نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ ’صابرا‘ کا لفظ اسرائیل میں بھی عام استعمال کیا جاتا ہے، تاہم یہ نام فلسطین میں موجود ایک بستی کا بھی نام ہے، جہاں 1982ع میں اسرائیلی فوج کی حمایت یافتہ ایک دہشت گرد تنظیم نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا تھا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیلی فوج کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم نے 1982 میں فلسطین میں موجود صابرا اور شاتیلا بستیوں میں قتل عام کے ذریعے درجنوں افراد کو قتل کیا

اس متعلق بتایا جاتاہے کہ صابرا اور شاتیلا قتل عام میں لگ بھگ ساڑھے تین ہزار تک معصوم فلسطینیوں کو قتل کیا گیا تھا

مارول اسٹوڈیو کی جانب سے متنازع نام اور فلسطین مخالف ہیروئن کو فلم کا حصہ بنانے پر لوگوں نے اسٹوڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صابرا کے کردار کو ’کیپٹن امریکا: نیو ورلڈ آرڈر‘ کا حصہ نہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا

خیال رہے کہ فلم میں ’صابرا‘ نامی فلسطین مخالف سپر ہیرو لڑکی کا کردار اسرائیلی اداکار شرا ہاس ادا کریں گی۔

Tags:

anti-Palestinian charactercriticismMarvel Studios
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انگلش کرکٹ ٹیم سترہ سال بعد پاکستان کے دورے پر

Next

’ملازمتوں کا عالمی بحران’ جو ’ملازمین کے بحران‘ میں تبدیل ہوا۔۔ فائدہ کس کو؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme