Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

فون گرم کیوں ہوتا ہے اور اسے ٹھنڈا کیسے رکھا جائے؟

By Akhtar Rasool
جون 24, 2023 4 Min Read
0

دن کا وقت ہے اور کہیں باہر بیٹھے چائے پی رہے ہیں، تبھی آپ کو اپنے فون پر اوور ہیٹ یا گرم ہونے اور صحیح طریقے سے کام نہ کر سکنے کی وارننگ نظر آتی ہے

ایسے میں آپ سوچنے لگتے ہیں کہ اپنے گھر والوں یا دوستوں سے بات کرنے یا پھر سوشل میڈیا کے لیے فون کیسے استعمال کریں گے

واضح رہے دنیا بھر میں جاری حالیہ ہیٹ ویو نہ صرف انسانوں بلکہ ان کے الیکٹرونک آلات کو بھی متاثر کر رہی ہے

انسانوں کے برعکس، فونز کو پسینہ نہیں آتا۔ یہ انھیں ہاتھ میں پکڑنے والوں کے کے لیے اچھا ہے لیکن ہمارے ہینڈ سیٹس کے لیے اچھا نہیں ہے۔ تو ہمارے الیکٹرونکس آلات گرمی میں کیوں گرم ہو جاتے ہیں اور ہم اس بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟

فون کے گرم ہونے سے اس کی کارکردگی پر بھی نمایاں اثر پڑتا ہے، کیونکہ جیسے ہی فون گرم ہوتا ہے اس کا پروسیسر سست پڑ جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح، جیسے ہم شدید گرمی میں ایک ہی رفتار سے کام کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، فون کے پروسیسر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے

فون پروسیسر دراصل فون میں موجود ایک چپ ہے جو اس کے اہم فنکشنز کے لیے ذمہ دار ہے

لیڈز بیکٹ یونیورسٹی میں الیکٹرانک اور الیکٹریکل انجینئرنگ کی ایک سینئر لیکچرر ڈاکٹر روز وائٹ ملنگٹن بتاتی ہیں ”اندرونی چیزیں جو حقیقت میں یہ سب کام کرتی ہیں، بدقسمتی سے، وہ خود اپنے کام کرنے کے طریقے سے حرارت پیدا کرتی ہیں۔۔ اور جیسے جیسے یہ ڈیوائسز فونز کے لیے زیادہ گرم ہوتی جاتی ہیں، پروسیسر خود کو زیادہ گرم ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں سب کچھ سست ہو جاتا ہے“

ڈاکٹر روز کا کہنا ہے ”الیکٹرانکس کو عام طور پر 35 سینٹی گریڈ تک کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیٹریاں توانائی ذخیرہ کرتی ہیں اور انہیں مخصوص درجہ حرارت پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وہ جتنی گرم ہوتی ہیں، ان کے لیے کام کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے اور وہ اتنی ہی زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں“

آسان الفاظ میں اس کا مطلب ہے کہ بیٹری زیادہ تیزی سے ختم ہوگی کیونکہ اسے ٹھنڈا کرنا مشکل ہوتا ہے

ڈاکٹر روز کہتی ہیں کہ جب ہم باہر دھوپ میں ہوتے ہیں تو ہم اکثر اسکرین کی روشنی کو بڑھا دیتے ہیں، اس کا اثر بھی بیٹری جلد ختم ہونے پر ہو سکتا ہے۔ وہ اپنی حالت کی نگرانی کے لیے بھی توانائی کا استعمال کرتی ہیں اور اس لیے بنیادی طور پر انہیں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے

اگر آپ نے اپنے فون کی اسکرین پر کوئی معمولی سے تبدیلی محسوس کی ہے تو ایسا گرمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے

ڈاکٹر روز کہتی ہیں ”اگر یہ پرانا فون ہے اور اگر اس میں کوئی معمولی خرابی ہے، تو گرمی اس کو بڑھا دے گی“

وہ مزید کہتی ہیں کہ اسکرین پروٹیکٹر اکثر اپنے اندر زیادہ گرمی رکھ سکتے ہیں، جو کہ گرم حالات میں اچھا نہیں ہوتا

ایسے میں فون کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ڈاکٹر روز کچھ مشورے دیتی ہیں:

ہر وقت چارجنگ پر مت لگائیں: جب آپ اپنی بیٹری چارج کر رہے ہوتے ہیں تو ایسے میں اگر واقعی گرمی ہے تو آپ مزید حرارت پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ جب آپ کا فون چارج ہوتا ہے تو یہ زیادہ گرم ہو جاتا ہے

فون کو دھیان سے رکھیں: اسے براہ راست سورج کی روشنی سے دور رکھنے سے مدد مل سکتی ہے۔ اسے اپنی کار میں مت چھوڑیں، جتنا ہو سکے سائے میں رکھیں۔ اگر ہو سکے تو اسے پنکھے کے سامنے رکھیں

فون کو ’ہلکا‘ رکھیں: یہ بات فون کے اندرونی اور بیرونی دونوں سطحوں پر لاگو ہوتی ہے۔ اگر آپ نے اسے کسی کیس میں رکھا ہے تو اس سے باہر نکالیں اور ان تمام فنکشنز کو بھی بند کر دیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ جی پی ایس استعمال نہیں کر رہے ہیں، اگر آپ چیزیں استعمال نہیں کر رہے ہیں، تو اسے بند کر دیں۔ کیونکہ آپ جتنی کم چیزیں استعمال کریں گے، آپ جتنی کم توانائی استعمال کریں گے، اتنی ہی کم گرمی پیدا ہو گی

کم پاور موڈ: آپ جتنی کم پاور استعمال کریں گے، آپ کا فون اتنا ہی بہتر ہو گا۔ کبھی کبھی اگر آپ کا فون واقعی مشکل میں ہے تو اسے چند منٹ کے لیے بند کر دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اسے دوبارہ آن کریں

لیکن اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج یا فریزر کا استعمال نہ کریں۔۔۔ ’اسے برف کے تھیلے میں نہ رکھیں، کیونکہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔‘

درجہ حرارت میں تیزی سے تبدیلیاں فون کے لیے واقعی خراب ہو سکتی ہیں اور برف سے اس میں پانی کے گھس جانے کا باعث بن سکتی ہے

ڈاکٹر روز کا کہنا ہے ”فون میں زیادہ گرمی کے میکانزم بنائے گئے ہیں تاکہ انہیں خود کو تباہ کرنے سے روکا جا سکے، جو کہ واقعی گرمی میں ہو سکتا ہے۔“

Tags:

hot and cold on the beach songhot and cold treatmenthow tohow to build an outdoor shower with hot and cold waterhow to cool down the airhow to cool iphonehow to fix hot roomhow to keep children cool in the heathow to keep children safe in the hot weatherhow to keep coolhow to keep cool in hot weatherhow to keep cool in the heathow to keep kids safe in the hot weatherhow to stay cool in hot weatherwhat to do when a man blows hot and cold
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایڈریانا ویلز، ایک خاتون شہد کی مکھیوں کو بچانے کا مشن پر

Next

کلب فٹبال سیزن 23-2022ء اپنے اختتام پر کئی یادگار لمحات پیچھے چھوڑ گیا۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme