Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

فیسبک، ٹوئٹر کی متبادل ایپ متعارف کرائے گا!

By Akhtar Rasool
جون 13, 2023 2 Min Read
0

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا انتظام ایلون مسک کی جانب سے سنبھالے جانے کے بعد متعدد ادارے اور افراد ٹوئٹر کے ٹکر کا پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں

اسی تناظر میں فیسبک نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے دسمبر 2022 میں ہی متبادل پلیٹ فارم کی تیاری پر کام شروع کر دیا تھا اور بعد ازاں کمپنی نے انسٹاگرام پر ایسے فیچرز بھی پیش کیے تھے، جو ٹوئٹر پر موجود ہیں

دوسری جانب ٹوئٹر کے سابق بانی جیک ڈورسی اور ان کی ٹیم نے بھی ٹوئٹر کی طرز پر ایپلیکیشن ’بلیو اسکائی‘ متعارف کرائی تھی

تاہم اب فیس بک کی جانب سے تیاریوں کے مراحل میں موجود ایپلیکیشن کے اسکرین شاٹس بھی سامنے آ گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ فیسبک کا پلیٹ فارم بلکل ٹوئٹر کی طرح کا ہی ہوگا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ نے فیسبک کے آنے والے پلیٹ فارم کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مارک زکربرگ کی ٹیم نے ہائی پروفائیل عالمی شخصیات کو مذکورہ پلیٹ فارم کا حصہ بنا کر اسے لاونچ کرنے کی تیاری کر لی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپ تیاریوں کے مراحل میں ہے، تاہم تاحال اس کا نام فائنل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی کوئی حتمی تاریخ بتائی گئی ہے

تاہم امکان ہے کہ فیسبک کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں پلیٹ فارم کو متعارف کرایا جائے گا، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اسے ریلیز کرنے کا ارادہ ایک سال تک موخر کر دیا جائے

اسی حوالے سے امریکی جریدے ’فوربز‘ نے اپنی رپورٹ میں بلوم برگ سمیت دیگر اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فیسبک کی مالک کمپنی میٹا پہلے ہی تصدیق کر چکی ہے کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلیکیشن تیار کی جا رہی ہے

رپورٹ کے مطابق اس وقت ٹوئٹر کے ٹکر کے پلیٹ فارم کو ’پروجیکٹ 92‘ اور ’بارسلونا‘ کے نام سے کمپنی کے ملازمین ہی چلا رہے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیسبک کی ایپلیکیشن کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ ممکنہ طور پر صارفین انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو نئے پلیٹ فارم پر منتقل کر سکیں گے

اسی طرح صارفین با آسانی انسٹاگرام کے مواد کو بھی نئی ایپلیکیشن پر شیئر کر سکیں گے، لیکن سب سے منفرد بات یہ ہوگی کہ لوگوں کو انسٹاگرام کے فالوورز کو بھی نئے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

Tags:

after twitterelon musk twittermeta clones twittermeta copia a twittermeta facebook twittermeta new twittermeta twitter like platformmeta twitter rivalmeta twitter rival appmusk twitterrumor twitterTwittertwitter bluetwitter blue subscriptiontwitter blue ticktwitter blue tick verificationtwitter dealtwitter elon musktwitter newstwitter rivaltwitter rumortwitter stocktwitter vs metawhat is twitter blue
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

صنعتِ پتلا سازی کے پیداواری کمالات

Next

قائد اعظم پبلک اسکول درسانو چھنو: سندھ مدرسہ بورڈ ایس ایم بی اسکالرشپ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme