Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

فیسبک اور انسٹاگرام پر ’ریلز‘ سے آمدنی کے منصوبے کا اعلان

By Akhtar Rasool
مئی 14, 2023 2 Min Read
0

میٹا کمپنی نے اپنی زیرِ ملکیت سوشل ویب سائٹ فیسبک اور سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر مختصر وڈیوز یعنی ریلز کے ذریعے آمدنی کے نئے اور آسان منصوبے کا اعلان کیا ہے

واضح رہے کہ میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے ابتدائی طور پر جون 2022 میں فیسبک اور انسٹاگرام پر وڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے منصوبے کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے اب مزید آسان بنا دیا گیا

میٹا کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختصر وڈیوز یعنی ریلز کے ذریعے آمدنی کے فیچر کو مزید بہتر بنا کر اب وڈیوز پر اشتہارات دکھانے کی مد میں کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے دیے جائیں گے

بلاگ میں واضح کیا گیا ہے کہ کمپنی صارفین کی ریلز کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کی وڈیوز پر اشتہارات چلائے گی اور ویوز کی بنیاد پر ہی کریئیٹرز کو پیسے فراہم کیے جائیں گے

کمپنی نے مواد تخلیق کاروں کو تجویز دی کہ وہ دوسری باتوں کو نظر انداز کرکے اپنی وڈیوز میں تخلیقی صلاحیتیں شامل کر کے انہیں بہتر بنائیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ اشتہارات دیے جا سکیں

مذکورہ پروگرام کے تحت نہ صرف فیسبک بلکہ انسٹاگرام ریلز پر بھی مواد تخلیق کاروں کو اشتہارات کی مد میں پیسے فراہم کیے جائیں گے

یعنی اب فیسبک اور انسٹاگرام پر بھی یوٹیوب کی طرح پیسے کمائے جا سکیں گے

میٹا کے مطابق مذکورہ پروگرام کے تحت جلد ہی پہلے انسٹاگرام پر آزمائشی پروگرام شروع کیا جائے گا، جس کے بعد فیسبک کو بھی آزمائش کا حصہ بنا کر کچھ وقت کے بعد پروگرام کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا

کمپنی کے مطابق پہلے مرحلے میں مذکورہ پروگرام دنیا بھر کے باون ملکوں میں پیش کیا جائے گا، جس میں متعدد ایشیائی ممالک بھی شامل ہیں

اس پروگرام کے پہلے ہی مرحلے میں بھارت کو شامل کر لیا گیا ہے لیکن حیران کن طور پر پاکستان فی الحال اس میں شامل نہیں ہے

اس فیچر کے تحت اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کا ہر صارف وڈیوز کے ذریعے پیسے کما سکے گا، تاہم صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کو پروفیشنل موڈ میں تبدیل کرنا ہوگا اور یہ فیچر فیسبک نے گزشتہ سال ہی پیش کر دیا تھا۔

Tags:

alternatives to jr passattack on kyivbmw m340i shadow to be launchedcarbon fiber catamaraneast midlands railwayeast midlands railway stationsfroomhow to create reelshow to create reels for businesshow to create reels for clientshow to create reels on instagramhow to hand grenadeinstallationsplanesproduct reels instagramrail fanningsailing racessan franciscothe national on demandtoyota innova crystauk rail stations
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اس سال سندھ میں ریکارڈ بارہ لاکھ مہمان پرندے آئے: سروے

Next

نابینا ریس ڈرائیور، جو 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی بھگا سکتا ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme