Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک میسنجر نے پیغامات غائب ہونے والا فیچر متعارف کرادیا

By Akhtar Rasool
نومبر 15, 2020 2 Min Read
0

فیسبک نے رواں ماہ اپنی میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جس سے نئے پیغامات سات دن بعد خودبخود غائب ہو جاتے ہیں، اس فیچر کو فیسبک انتظامیہ نے "ڈس اپیئرنگ میسجز” کا نام دیا تھا، اب اسی طرح کا فیچر میسنجر کے لیے بھی متعارف کرادیا گیا ہے

لیکن میسنجر کے لیے متعارف کیا گیا "وینش موڈ” نامی یہ فیچر واٹس ایپ سے کچھ مختلف ہے کیونکہ اس میں پیغامات ایک بار دیکھے جانے اور چیٹ ونڈو بند کیے جانے پر ہی غائب ہو جائیں گے

فیسبک حکام کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد قریبی دوستوں اور گھر والوں سے اس فکر کے بغیر رابطے میں رہنا ہے کہ وہ بات چیت برسوں تک موجود رہے گی. کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ فیچر میمز، گفس، اسٹیکرز اور ری ایکشنز کے لیے بہترین ہے، جن کو آپ چیٹ ہسٹری میں دیکھنا نہیں چاہتے

صارف کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ یہ فیچر ٹرن آن کرتا ہے یا نہیں، جس کے لیے کسی چیٹ تھریڈ کو سوائپ اپ کرنا ہوگا اور وینش موڈ کام کرنے لگے گا۔

سوائپ اپ دوبارہ کرنے پر معمول کی چیٹ واپس آجائے گی، تاہم یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب چیٹ میں شامل دونوں افراد نے اسے ایکٹیو کیا ہوا ہو

اس موڈ کے دوران پرائیویسی کے لیے کئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جیسے چیٹ میں اسکرین شاٹ لینے پر صارف کو بتایا جائے گا

اس سے قبل ستمبر میں فیس بک کی جانب سے انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز کو میسنجر سے منسلک کرنے کا آپشن پیش کیا گیا تھا۔ یہ نیا فیچر میسنجر اور انسٹاگرام میں بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق فی الحال اسے امریکا اور چند دیگر ممالک میں میسنجر میں پیش کیا جارہا ہے اور جلد یورپی یونین میں پیش کیا جائے گا

انسٹاگرام میں یہ پہلے سے ہی متعدد ممالک میں دستیاب ہے، لیکن آنے والے ہفتوں میں امریکی صارفین بھی اسے استعمال کر سکیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کشمور سانحہ، وزیراعظم کا پولیس افسر کو فون، خراجِ تحسین پیش کیا

Next

حکومت کا ریپ کیسز کے تیز ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا منصوبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme