Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

حکومت کا ریپ کیسز کے تیز ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا منصوبہ

By Akhtar Rasool
نومبر 15, 2020 2 Min Read
0

حکومت ریپ کیسز کے تیز ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے سے متعلق آئندہ ہفتے ایک آرڈیننس لانے کی تیاریاں کر رہی ہے ، جس میں گواہوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اور اس مقصد کے لیے علیحدہ استغاثہ نیٹ ورک کے تشکیل کی تجاویز دی گئی ہیں

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز سندھ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بخش بروڑو سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ حکومت تمام نقائص کو دور کرتے ہوئے ایک سخت اور مجموعی انسداد ریپ آرڈیننس لا رہی ہے، خیال رہے کہ یہ وہی اے ایس آئی ہیں جنہوں نے کشمور میں خاتون اور اس کی کم سن بیٹی کا جنسی استحصال کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے بچھائے گئے جال میں اپنی بیٹی کو پیش کر کے اہم کردار ادا کیا تھا

وزیر اعظم عمران خان کے اس اعلان کے بعد وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور اور قانون سازی کے لیے قائم کی گئی کابینہ کمیٹی کے رکن بابر اعوان نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ملک کے مختلف حصوں میں ریپ کے حالیہ واقعات پر بہت زیادہ تشویش میں مبتلا تھے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ آرڈیننس وزیراعظم عمران خان کی اپنی قانونی ٹیم کو دی گئی ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے، اس میں چار چیزوں کو کور کیا گیا ہے، جس میں متاثرہ فرد کا تحفظ بھی شامل ہے تاکہ اس کا ذاتی صدمہ عوامی نہ بن سکے اور گواہوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے

انہوں نے بتایا کہ مجوزہ قانون کے تحت ریپ کیسز کی تحقیقات ایک عام پولیس عہدیداروں کی جانب سے نہیں کی جاسکے گی، بلکہ ان کیسز کی نگرانی صرف ڈی آئی جی یا ایس ایس پی کی سطح تک کا گیزیٹڈ افسر  کرے گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ مجوزہ قانون میں مقدمات جلد از جلد نمٹانے کے لیے بھی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ کچھ برسوں میں اکیس ہزار سے زائد ریپ کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور ان میں سے صرف کچھ سو ہی کا ٹرائل کیا جا سکا

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نقائص کو دور کرنے اور بروقت انصاف کو یقینی بنانے کے لیے اب ایک نیا اور علیحدہ استغاثہ کا نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے

تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز میں متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے سزا یافتہ افراد کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی

انہوں نے کہا کہ مجرمان کو حتمی اور سخت سزائیں دی جائیں گی، ساتھ ہی انہوں نے ان اقدامات کی توثیق نہیں کی جو اس مقصد کے لیے قانون تجویز کرتا ہے تاہم انہوں نے سرعام پھانسی کے آپشن کو مسترد کردیا، جس کا کچھ سیاسی رہنماؤں یہاں تک کہ وزراء کی جانب سے بھی مطالبہ سامنے آیا تھا

ان کا کہنا تھا کہ ٹرائلز کے مکمل ہونے میں تاخیر کو روکنے کے لیے تمام ڈویژنز میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی.

Tags:

Rape in Pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیسبک میسنجر نے پیغامات غائب ہونے والا فیچر متعارف کرادیا

Next

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، تعلیمی اداروں کی بندش اور جلسہ جلوس پر پابندی کے متعلق اہم فیصلے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme