Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ کا امریکی فوج پر جعلی اکاؤنٹس بنانے کا الزام

By Akhtar Rasool
نومبر 25, 2022 2 Min Read
0

سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم فیسبک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ امریکی فوج نے وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں مہم کے لیے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج سے وابستہ افراد نے وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں لوگوں کو نشانہ بنانے والے مربوط غیر مستند اثر و رسوخ آپریشن کے طور پر سات سے زیادہ انٹرنیٹ سروسز پر جعلی اکاؤنٹس بنائے

میٹا کا کہنا ہے ”اگرچہ اس آپریشن کے پیچھے موجود لوگوں نے اپنی شناخت اور روابط چھپانے کی کوشش کی لیکن تحقیقات میں ان کے امریکی فوج سے وابستہ افراد سے رابطے پائے گئے“

اپنی رپورٹ میں میٹا کا کہنا تھا کہ اس نے انتالیس فیسبک اور چھبیس انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ہٹا دیا، جو افغانستان، الجیریا، ایران، عراق، قازقستان، کرغزستان، روس، صومالیہ، شام، تاجکستان، ازبکستان اور یمن جیسے ممالک پر مرکوز مربوط مہم کا حصہ تھے

یہ مہم صرف فیسبک اور انسٹاگرام پر نہیں چلائی گئی، بلکہ یوٹیوب، ٹیلی گرام، روس کی سوشل میڈیا سائٹ وی کین ٹاک ٹی اور اوڈ نیک لاسنکی پر بھی چلائی گئی

میٹا کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس، جو کھیل یا ثقافت جیسے موضوعات پر پوسٹ کیے گئے تھے، وہ امریکہ کے ساتھ تعاون پر زور دیتے تھے

یہ پوسٹنگز زیادہ تر امریکی مشرقی ساحل کے کاروباری اوقات کے دوران کی گئیں اور یہ بنیادی طور پر عربی، فارسی اور روسی زبان میں تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس میں امریکی فوج کی تعریف کی تھی اور کووڈ-19 کا مواد شامل کیا تھا، جسے میٹا نے ’ہماری غلط معلومات کی پالیسی کی خلاف ورزی‘ کی بنیاد پر ہٹا دیا تھا

کمپنی کا کہنا تھا کہ فیسبک کے خودکار نظام نے کچھ پوسٹس کا پتا لگایا اور انہیں غیرفعال کردیا۔ البتہ اس مہم کا مجموعی اثر مقامی کمیونٹیز پر نہیں پڑا

میٹا کے بقول اس آپریشن کی زیادہ تر پوسٹس میں مستند کمیونٹیز کی جانب سے بہت کم یا کوئی انگیجمنٹ نہیں تھی

اس معاملے پر تاحال امریکی محکمۂ دفاع کی جانب سے اپنے تبصرے میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ وہ میٹا کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ سے باخبر تھے

محکمے نے کہا کہ اس وقت وہ رپورٹ پر یا رپورٹ کے نتیجے میں محکمے کی جانب سے کسی ممکنہ کارروائی پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس آپریشن کے بارے میں ابتدائی انکشافات کے بعد پینٹاگان نے اپنے خفیہ آپریشنز کا جائزہ لینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

Tags:

AmericaArmyFacebookFake AccountsMetaUS
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران: مظاہروں کی حمایت کرنے پر معروف فٹبال کھلاڑی گرفتار

Next

بھارت: چرسی چوہے دو سو کلو منشیات چٹ کر گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme