Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی پیش کردہ منی ٹریل غیر تسلی بخش قرار

By Akhtar Rasool
اگست 30, 2020 2 Min Read
0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی طرف سے پیش کی گئی منی ٹریل کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سرینا عیسیٰ کی لندن میں موجود جائیدادوں کی جمع کرائی گئی منی ٹریل کا جائزہ لیا اور پھر اکیس اگست کو سیکشن 122 اور 111 کے تحت 2 نوٹس بھیجے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ آپ کی مجموعی آمدن لندن جائیدادیں خریدنے کے لیے کافی نہیں تھی

ایف بی آر کے مطابق سرینا عیسٰی کی ٹیکس والی آمدنی 93 لاکھ 75ہزار روپے تھی، جب کہ لندن کی تینوں جائیدادوں کی قیمت دس کروڑ چھیالیس لاکھ روپے تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ نے ایف بی آر کے  شوکاز اور ایف بی آر کی جانب سے اکیس اگست کو بھیجے گئے خطوط کا جواب بھی جمع کرا دیا ہے

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرینا عیسیٰ کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے میری 2243 کنال زمین کی زرعی آمدن شامل نہیں کی، ایف بی آر نے کلفٹن کی جائیدادوں سے کرائے کی مد میں  وصول کی گئی آمدن کو بھی شمار نہیں کیا

سرینا عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے  مجھے ایک ورکنگ وومن تسلیم کرنے کے باوجود  شادی سے بھی پہلے میری کراچی کے امریکن سکول میں 38 سالہ ملازمت کی آمدن کو شامل نہیں کیا

سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ میری انکم ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات بھی نہیں دی گئیں۔ مجھے یہ تک نہیں پتہ کہ ایف بی آر نے 93 لاکھ 75 ہزار 931 کے اعداد و شمار کہاں سے لیے ہیں اور یہ بھی کۂ جائیدادوں کی 10 کروڑ 46 لاکھ قیمت کا تعین  کس بنیا دپر کیا گیا ہے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے ارسلان عیسٰی کی لیگل ٹیم نے وکالت سے بھی معذرت کر لی ہے

سرینا عیسٰی نے ایف بی آر کو اپنے جواب میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم میرے گوشواروں میں بھی رد وبدل کر سکتی ہے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 منسوخ

Next

جبری گمشدگیاں ظلم ہے، بلاول بھٹو

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme