Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

قبل از وقت دل کے دورے کی بہتر تشخیص کے لیے نیا بلڈ ٹیسٹ تیار

By Akhtar Rasool
دسمبر 1, 2023 2 Min Read
0

اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قبل از وقت دل کے دورے پڑنے سمیت دل کی دیگر بیماریوں کی بہتر تشخیص کے لیے نیا بلڈ ٹیسٹ تیار کر لیا ہے

واضح رہے کہ اس وقت بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مستقبل میں دل کے دورے پڑنے کے امکانات کو دیکھنے کے لیے ’ٹروپونن‘ (troponin) نامی بلڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے، جس کے نتائج سے ماہرین صحت اندازہ لگاتے ہیں کہ مستقبل میں دل کے دورے پڑنے کے کتنے امکانات ہیں

’ٹروپونن‘ (troponin) دراصل ایک طرح کا پروٹین ہے، جو کسی بیماری یا مسئلے کی وجہ سے خون سے خارج ہوتا ہے اور اس کی اضافی مقدار کا مطلب ہوتا ہے کہ مستقبل میں مذکورہ شخص کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

عام طور پر بھی ’ٹروپونن‘ (troponin) نامی پروٹین خون سے خارج ہوتا ہے، تاہم اس کا ابنارمل اخراج دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے

اب اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے ’ٹروپونن‘ (troponin) کا ہی ایک بہتر اور خاص بلڈ ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ سے زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے

’برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن‘ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے پورے ملک کے مختلف اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں آنے والے پچاس ہزار ایسے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جنہوں نے 2013 سے 2016 کے درمیان ایمرجنسی میں آکر ٹیسٹس کروائے

ان افراد کو دل کے دورے پڑنے سمیت دل کی بیماریوں کے دیگر مسائل تھے اور ماہرین نے ان کے نئے بلڈ تیار کیے گئے بلڈ ٹیسٹ کیے تھے

بعد ازاں ماہرین نے ان تمام افراد کا ڈیٹا لے کر ان کا فالو اپ کیا اور ان میں بیماریوں کی سطح کو نوٹ کیا

ماہرین نے نتائج سے اخذ کیا کہ ایمرجنسی وارڈز میں کیے گئے نئے ’ٹروپونن‘ کے انتہائی حساس بلڈ ٹیسٹ سے دس ہزار مریضوں میں مذکورہ پروٹین کی سطح زیادہ پائی گئی، جس کا مطلب ہے انہیں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے یا انہیں دیگر مسائل ہو سکتے ہیں۔

نئے ٹیسٹ سے ’ٹروپونن‘ کی سطح کی بہتر تشخیص کے بعد مریضوں کی دی گئی ادویات سے ان میں مذکورہ پروٹین کی سطح 10 فی صد تک کم ہوئی، یعنی ان کی بیماری کے امکانات بھی کم ہو گئے

ماہرین کے مطابق مذکورہ نیا حساس بلڈ ٹیسٹ ’ٹروپونن‘ کی بہتر اور جلد تشخیص میں مددگار ہوتا ہے، جس سے مریض کو فوری طور پر بہتر علاج تجویز کیا جا سکتا ہے

اگرچہ ماہرین نے نیا بلڈ ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم انہوں نے اس متعلق مزید وضاحت نہیں کی کہ مذکورہ ٹیسٹ اسی طرح نارمل طریقے سے خون نکال کر کیا جائے گا یا اس کے لیے خصوصی آلات وغیرہ کی ضرورت ہوگی

امکان ہے کہ مذکورہ نئے بلڈ ٹیسٹ کو ابتدائی طور پر اسکاٹ لینڈ اور پھر پورے برطانیہ میں آزمایا جائے گا، اس کے بعد اسے دنیا بھر میں بھی آزمانے کی اجازت دی جائے گی۔

Tags:

Blood Testblood test for heart attackHeart Attackheart attack diagnosisheart attack diagnosis afterheart attack diagnosis at homeheart attack diagnosis blood testsheart attack diagnosis codeheart attack diagnosis enzymesheart attack diagnosis troponinheart attack nursing diagnosisheart failureheart failure blood testnew blood test for cancernew blood test for diabetesnew blood test for prostate cancersigns of a heart attack in men
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹوٹی چھت کا مکان (افسانہ)

Next

اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں پر جیل میں کیا بیتی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme