Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے کےدرجنوں طبی فوائد ہیں، تحقیق

By Akhtar Rasool
اگست 8, 2022 2 Min Read
0

جاپانی ماہرین کی جانب سے کیے جانے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے والے افراد کو تین کے قریب جسمانی، ذہنی اور سماجی فوائد حاصل ہوتے ہیں، ان کے خیالوں کی اڑان بہتر ہوتی ہے، تخیل مضبوط ہوتا ہے اور تخلیقی صلاحیت بھی پروان چڑھتی ہے

تحقیقی جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جاپان کے ماہرین کی جانب سے دنیا کے 62 ممالک میں کی جانے والی 301 تحقیقات کا مطالعہ کر کے اس میں بتائے گئے فواہد کی فہرست بنائی گئی ہے

ماہرین کی جانب سے مطالعے کے دوران تحقیقات میں بتائے گئے ان فوائد کی فہرست بنائی گئی، جنہیں 62 ممالک کے ماہرین نے بتایا تھا اور ایک جیسے ہی فوائد کو ایک فائدے کے طور پر لکھا گیا ہے

ماہرین کے مطابق پہلے کی جانے والی تمام تحقیقات میں بتائے گئے فوائد کم ہیں، درحقیقت قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے کے فوائد بہت سارے ہیں، جن میں بعض سماجی فوائد بھی شامل ہیں

اگرچہ ماہرین نے قدرتی نظاروں کی تشریح نہیں کی، تاہم بتایا گیا کہ پُرفضا، خوبصورت اور ہرے بھرے مقامات، ایک سے دوسرے شہر تک سفر کرنا، مختلف مقامات کا سفر کرنا، سیر و تفریح، پارکس، کھلے میدان، سمندر، ندیوں، پہاڑوں اور آبشاروں کے مقامات پر وقت گزارنے کے کئی فوائد ہو سکتے ہیں

ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر 301 تحقیقات میں 277 ایسے طریقے بتائے گئے ہیں، جن سے لوگوں کو درجنوں ایسے فوائد حاصل ہوتے ہیں، جو انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت سمیت اس کے سماجی رتبے میں بھی فائدہ مند ہوتے ہیں، جبکہ ایسے عمل سے انسان میں تخلیقی صلاحیتوں کا اضافہ بھی ہوتا اور ان میں ہمدردی کے جذبات بھی بڑھتے ہیں

ماہرین کے مطابق قدرتی، شفاف، خوبصورت اور پر فضا پر وقت گزارنے والے افراد میں جذباتی لگاؤ میں بہتری آتی ہے، وہ زیادہ ہمدرد بن جاتے ہیں، ان میں صفائی اور صحت سے متعلق شعور بیدار ہوتا ہے، وہ سماج اور وقت کی اہمیت کو بہتر سمجھنے لگتے ہیں، ان کا ذہن مسائل کو مختلف نظریے سے دیکھتا اور حل تلاش کرنے لگتا ہے

قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے کی پہلے کی جانے والی تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے کہ سیر و سیاحت، سبز علاقوں کو دیکھنے کے مشغلے انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں

اب ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس سے لوگوں کے سماجی رتبے میں بھی اضافہ ہوتا ہے، لوگ ایسے افراد کو اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان میں نفاست کا بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Tags:

health benefitsNatureSpending time
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پہلی مرتبہ انسانی امنیاتی نظام کا مکمل نقشہ تیار

Next

برطانیہ کا زہریلا باغ، جہاں موجود چند پودوں کو چھونے سے ہی انسان مر سکتا ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme